کووڈ19 کے سبب آن لائن یونیورسٹیوں کا قیام وقت کی اہم ترین ضرورت:پروفیسر احرار حسین

0

نئی دہلی:کووڈ19 کے سبب آن لائن یونیورسٹیوں کا قیام وقت کی اہم ترین ضرورت  پر زور دیتے ہوئے ارجن سنگھ سنٹر فارڈسٹنس اینڈ اوپن لرننگ کے آنریری ڈائریکٹر پروفیسراحرارحسین نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ سو یونیورسٹیوں کے انتخاب میں سرکاری سنٹرل یونیورسٹیز،اسٹیٹ یونیورسٹیز کے علاوہ پرائیویٹ اور اقلیتی یونیورسٹیوں کو شامل کیاجانا چاہیے۔
 مرکزی وزیر نرملا سیتا رمن نے انسٹی ٹیوٹشنل ڈیجیٹیلائزیشن اِن پرووائڈنگ آن لائن ڈگری کورسیز اور ڈیجیٹل ایجوکیشن کے حوالے سے بات کی ہے جو کہ پی ایم ای- ویدّیا پروگرام کااہم حصہ ہے اس کے تحت ہندوستان کی سو ٹاپ یونیورسٹیوں کو آن لائن کورسیز چلانے کی اجازت سمیت 3.7 کڑور طلبا کو تعلیم دی جائے گی۔
ڈوول موڈ کے تحت تعلیم دیئے جانے میں یونیورسٹیوں کو کچھ مسائل درپیش ہوں گے لہذَا اس کے لئے اِن کیمپس ٹیکنک انفراسٹرکچر ڈیولپ کرنے ہوں گے،پروفیسر احرار حسین نے کہا کہ آف لائن کے لیے بہت ساری کوالٹی کنٹینٹ جس میں ویڈیو آڈیو، اینیمیشن اور ای کنٹنٹ ورچوئل لیب اور لیکچرویبسائٹ پر اپلوڈ کرنے ہوں گے اس کے لئے ٹیچنگ ایکسپرٹ، ٹکنیک ایکسپرٹ اور مینجمنٹ ایکسپرٹ کی ضرورت ہوگی اور پھر اس طرح گراس انرولمنٹ ریشیو بڑھیگا اور معاشی حالت بہتر ہوگی۔
 لائن ٹیچنگ کے ذریعہ اِکویٹی اینڈ کوالٹی آف ایجوکیشن دستیاب ہوسکے گی اور اِن کیمپس اور آف کیمپس کے طلبا کو یکساں تعلیمی مواقع فراہم ہوسکے گا جوفیس تو فیس میں دی جاتی ہے اور ان کو ریکارڈیڈ مواد وغیرہ بھی مل سکے گا۔
 علاوہ ازیں آف کیمپس کے طالب علموں کے مسائل کو حل کرنے کیلئے ڈسکشن فورم، ٹیچر اسٹوڈنٹ انٹرکشن منعقد کئے جائیں گے تاہم اس کے لئییونیورسٹیز کو اپنے یہاں سسٹم ڈیولپ کرنے کے ساتھ بہترٹکنالوجی کا استعمال کرنا چاہئے تاکہ اس سے طلبا کو بہتر تعلیم دی جاسکے،اور آن لائن کا مستقبل مزید تابناک ہوسکے،پروفیسر احرار حسین نے کہا کہ اس سمت میں ہم اپنے اداروں کو غیر ملکی اداروں کے ساتھ ایم او یو سائن کرکے بہتر سے بہتر تعلیم دے سکتے ہیں۔
تاہم ہندوستان کی آبادی کے لحاظ سے ورچوئل یونیورسٹی کا قیام بھی عمل میں لانا چاہیے تاکہ ہم زیادہ لوگوں کو تعلیم دے سکے۔پروفیسر احرار حسین نے کہا کہ کوووڈ -19 کے درپیش مسائل سے نکلنے کے لیے آن لائن ایجوکیشن بہتر متبادل ہوگا ایسے میں مرکز کا ای -ودیا پروگرام قابل ستائش ہے اگراس اسکیم کویونیورسٹیوں کے ذریعہ صحیح طریقے سے عملی جامہ پہنایا گیا تو اپنے ملک سمیت دوسرے ممالک کے طلبا کوبہت فائدے ہوں گے۔
یو این آئی۔ ع ا۔ 

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS