یوروپ اور ناٹو کی سیاست میں ترکی نے سرگرمی دکھائی ہے۔ ناٹو اپنے اثر ورسوخ کو بڑھا رہی ہے۔ فن لینڈ اور سوئیڈن نے ناٹو کی رکنیت حاصل کرنے کے لیے ایڑی چوٹی کا زور لگا دیا ہے۔ مگر ترکی نے سوئیڈن اور فن لینڈ کی مخالفت کرکے ایک بحران جیسی کیفیت پیدا کردی ہے۔ ناٹو کی ممبر شپ حاصل کرنے کے لیے یہ ضروری ہے کہ کوئی بھی ناٹو ممبر شپ کی مخالفت نہ کرے۔ امریکی دفتر خارجہ نے امید ظاہر کی ہے کہ وہ امریکہ ترکی کی مخالفت کے باوجود ان دنوں ملکوں کو رکنیت دلانے میں کامیاب رہے گا۔ قارئین کو یاد ہوگا کہ یوکرین اور روس کے درمیان موجودہ تنازع کی ایک اہم وجہ ناٹو کی ممبر شپ رہی ہے۔ ناٹو کو لے کر روس کے بڑے اندیشے ہیں اس کو لگتا ہے کہ وہ اس کے سرحد کے قریب ناٹو کی فوج اپنے جنگی بیڑے اور اڈے بنا لیتی ہے تو اس کے دفاع کو خطرہ پیدا ہوجائے گا۔ جبکہ مغربی ممالک روس کو دبائو ڈالنے کے لیے زیادہ سے زیادہ یوروپی ممالک کو اپنے ساتھ ملانے کی کوشش کررہے ہیں مگر روس نے کئی ناٹو ممالک جن ہنگری بھی شامل ہیں، اس کو اپنے ساتھ لاکر امریکہ اور مغربی ممالک کی ناک میں نکیل ڈال رکھی ہے۔ امریکہ ، برطانیہ اور فرانس کی مخالفت میں ترکی بھی پیش پیش ہے۔ ترکی کا کہناہے کہ فن لینڈ اور سوئڈن اس کے اندرونی معاملات میں مداخلت کررہے ہیں۔ کرد باغیوںکی مدد کررہے ہیں۔ کرد باغی ترکی کی ناک کے بال بنے ہوئے ہیں۔ پچھلے دنوں ترکی نے شام میں بمباری کرکے کرد باغیوں کو ٹھکانے کو نیست نابود کردیا تھا۔ کئی کرد باغی ان دونوں ممالک میں پناہ لیے ہوئے ہیں۔ مغربی ممالک ترکی سے ناخوش ہیں۔ 2016میں ترکی میں فوجی بغافت کو جس طریقے سے طیب اردگان نے ناکام بنا یا تھااس سے کئی مغربی ممالک چڑے ہوئے ہیں۔ 2003میں طیب اردگان وزیراعظم منتخب کیے گئے تھے اس کے بعد انہوںنے اپنے اثر ورسوخ بڑھایا اور سیاسی منظرنامے پر اپنی مکمل گرفت بنائی ہے۔ فوج کو سیاسی طور پر منتخب حکومت کے دستِ نگر رہ کر کام کرنا پڑ رہا ہے جبکہ اس سے پہلے ترکی کی سیاست پر فوج کا زبردست اثرورسوخ تھا۔ مغربی ممالک نام نہاد مذہبی رجعت پسند طیب اردگان کی قیادت والی پارٹی جسٹس اینڈ ڈیولپمنٹ پارٹی کو فوج کے ذریعہ اقتدار سے بے دخل کرچکے تھے۔ مگر15؍جولائی 2016کی تخت پلٹنے کی کوشش طیب اردگان نے اپنی عوامی مقبولیت کی وجہ سے ناکام بنا دیا تھا۔
ناٹو: اردگان نے دکھائے تیور
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS