نئی دہلی: (یو این آئی) ایمپلائز پروویڈنٹ فنڈ آرگنائزیشن (ای پی ایف او) نے ملازمین کا پروویڈنٹ فنڈ اور دیگر سہولیات کا فائدہ حاصل کرنے کے لیے یونیورسل اکاؤنٹ نمبر (یو اے این) کو آدھار کارڈ سے جوڑنے کی آخری تاریخ کو اس سال کے آخر تک بڑھا دیا ہے۔ ای پی ایف او نے کل دیر شام جاری ایک سرکلر میں کہا کہ شمال مشرقی ریاستوں اور کچھ دیگر صنعتی اداروں کے ملازمین اور کارکنوں کے لیے یو اے این کو آدھار نمبر سے جوڑنے کی آخری تاریخ 31 دسمبر 2021 تک بڑھا دی گئی ہے۔ ای پی ایف او نے یہ فیصلہ کووڈ وبا کی دوسری لہر کی وجہ سے کیا ہے۔ سرکلر کے مطابق ، شمال مشرقی ریاستوں میں واقع صنعتوں کے مزدور اور ملک بھر میں بیڑی کی صنعت اور عمارت کی تعمیر سے وابستہ کارکن اپنے آدھار کو 31 دسمبر 2021 تک یو اے این نمبر سے منسلک کر سکتے ہیں۔ ای پی ایف او نے پروویڈنٹ فنڈ سے متعلق تمام فوائد حاصل کرنے کے لیے یو اے این نمبر کو آدھار سے جوڑنا لازمی قرار دیا ہے۔
یو این آئی۔ این یو۔ای پی ایف او کے مطابق یو اے این نمبر سے آدھار نمبر جوڑنے کے بعد ہی پراویڈنٹ فنڈ میں کوئی بھی سرگرمی کی جا سکے گی۔ آدھار منسلک کئے بغیر کوئی سبسکرائبر یا اس کا آجر پروویڈنٹ فنڈ میں اپنا حصہ جمع نہیں کروا سکے گا ، حالانکہ نئے سرکلر کے مطابق شمال مشرقی اور بیڑی انڈسٹری اور بلڈنگ انڈسٹری کے مزدوروں کو 31 دسمبر تک یو اے این نمبر سے آدھار کارڈ لنک کرنے کی رعایت رہے گی۔
یونیورسل اکاؤنٹ نمبر کو آدھار سے جوڑنے کی آخری تاریخ 31 دسمبر
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS