نئی دہلی: شہریت قانون کے خلاف دہلی کے کئی علاقوں میں احتجاج و مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے۔ احتجاجیوں پر لگام لگانے کے لیے انتظامیہ کی جانب سے مختلف اقدامات اٹھائے جارہے ہیں۔ آج امید ظاہر کی جارہی ہے کہ ملک کے تقریباً سبھی میٹرو سیٹیز میں زبردست احتجاج ہونے والا ہے۔
لوگوں کو جنتر منتر اور لال قلعہ جانے سے روکنے کے لیے مختلف علاقوں کے بہت سے میٹرو اسٹیشن بند کئے گئے ہیں۔ جامعہ نگر علاقے کے جامعہ ملیہ اسلامیہ میٹرو اسٹیشن کے علاوہ،سکھ دیو وہار، جسولہ وہار میٹرو اسٹیشن، پٹیل چوک،سینٹرل سکریٹریٹ، لوک کلیان مارگ، ادیوگ بھون، آئی ٹی او، پرگتی میدان ، خان مارکیٹ، لال قلعہ ، جامع مسجد ، چاندنی چوک،وسنت وہار، منڈی ہاؤس وشو ودیالیہ، منیرکا میٹرو اسٹیشن کو بند کردیا گیا ہے. واضح رہے میٹرو اسٹیشن پر انٹر چنج سہولیات ہوگی۔ احتجاج کو دیکھتے ہوئے لال قلعہ کے ارد گرد حکم امتناعی نافذ ہے کیونکہ مظاہرین نے لال قلعہ سے شہید پارک تک مارچ نکالنے اعلان کیا تھا۔ سکریٹریٹ کے سبھی انٹری اور ایگزٹ گیٹ بند کئے گئے ہیں، لیکن یہاں سے ٹرینوں کو تبدیل کرنے کی سہولت ہے۔
- Business & Economy
- Education & Career
- Health, Science, Technology & Environment
- Opinion & Editorial
- Politics
- Sports & Entertainment
احتجاجیوں پر قابو پانے کے لیے تقریباً 15 میٹرو اسٹیشن بند
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS