نئی دہلی: بالی وڈ کے ماچومین سنجے دت نے کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے ملک بھر میں نافذ لاک ڈاؤن میں ایک ہزار ضرورت
مند کنبوں کو کھانا کھلانے کا فیصلہ کیا ہے۔ کورونا وائرس کو پھیلنے سے روکنے کے لئے ملک میں لاک ڈاؤن چل رہا ہے اور لوگ اپنے گھروں میں رہنے کے لئے
مجبور ہیں۔ اس دوران یومیہ کام کرنے والوں کو بہت بڑے بحران کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔ بالی وڈ کی مشہور شخصیات کورونا وائرس کے اس مشکل وقت میں مدد
کے لئے آگے آئی ہیں۔
سنجے دت نے بتایا کہ وہ ایک ہزار غریب کنبوں کو کھانا مہیا کرائیں گے اور ساتھ ہی ان کی پیسے سے بھی مدد کریں گے۔ انہوں نےکہا’پوری دنیا کے لئے
یہ ایک وقت ایسا ہے جس میں سبھی افراد پریشان ہیں اور سب ایک دوسرے کی مدد کے لئے آگے آرہے ہیں، پھر چاہے وہ انہیں گھر پر محفوظ رہنے کی صلاح دینے
کے لئے ہو یا پھر سوشل ڈسٹینسنگ پر عمل کرنے کی بات۔ میں کوشش کررہا ہوں کہ زیادہ سے زیادہ لوگوں کی مدد کرسکوں۔
قبل ازیں سنجے دت نے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کیا تھا جس میں وہ گھر کی چھت پر ورک آؤٹ کرتے نطر آ رہے ہیں۔ لاک ڈاؤن میں سنجے اس بات کو
یقینی بنارہے ہیں کہ وہ خود کو فٹ رکھ سکیں۔ اس کے علاوہ وہ لوگوں سے اپیل کرتے نظر آئے کہ وہ بھی گھر پر ہی رہیں اور محفوظ رہیں۔ ویڈیو میں سنجے دت
کہہ رہے تھے کہ خود کو فٹ رکھنا بہت ضروری ہے وہ بھی ایسے وقت میں ۔ اسلئے اچھا کھائیں ، صحت مندرہیں اور ورزش کریں۔
ایک ہزار غریب کنبوں کو کھانا مہیا کرائیں گے سنجے دت
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS