انگلینڈ نےنیوزی لینڈ کو پانچ وکٹوں سے شکست دے کر سیریز میں 1-0 سے برتری حاصل کی

0

لندن (یو این آئی) : سابق کپتان جو روٹ کی ناٹ آؤٹ 115 رنز کی بدولت انگلینڈ نے تاریخی لارڈز گراؤنڈ کے چوتھے دن پہلے سیشن میں نیوزی لینڈ کو پانچ وکٹوں سے شکست دے کر تین میچوں کی سیریز میں 1-0 سے برتری حاصل کر لی۔ انگلینڈ کو میچ جیتنے کے لیے 277 رنز کا ہدف ملا تھا۔ انگلینڈ نے تیسرے دن اسٹمپ تک پانچ وکٹوں کے نقصان پر 216 رنز بنائے تھے ۔ اسے میچ جیتنے کے لیے 61 رنز کی ضرورت تھی جبکہ نیوزی لینڈ کو پانچ وکٹوں کی ضرورت تھی۔روٹ اور بین فاکس نے کیوی ٹیم کو کوئی موقع نہیں دیا اور انگلینڈ نے پانچ وکٹوں پر 279 رنز بنا کر میچ جیت لیا۔ روٹ 77 رنز سے آگے کھیلتے ہوئے 12 چوکوں کی مدد سے 170 گیندوں پر 115 رنز بنانے کے بعد ناٹ آؤٹ پویلین لوٹ گئے ۔ نو رنز سے آگے کھیلتے ہوئے بین فاکس 92 گیندوں پر تین چوکوں کی مدد سے 32 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے ۔انگلینڈ نے اپنی پانچویں وکٹ 159 کے اسکور پر گنوائی لیکن اس کے بعد روٹ اور فاکس نے چھٹی وکٹ کی ناٹ آؤٹ شراکت میں 28.5 اوورز میں 120 رنز بنا کر ٹیم کو یادگار فتح دلائی۔ روٹ نے ٹم ساؤتھی کی گیند پر فاتحانہ باؤنڈری لگائی۔ چوتھے دن نیوزی لینڈ کا کوئی بھی گیند باز انگلینڈ کی کوئی وکٹ نہ گرا سکا۔ادھرسابق کپتان جو روٹ نے ناقابل شکست 77 رن کی بہتری اننگ کھیل کرانگلینڈ کی نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ میں جیت کی امیدوں کو زندہ رکھا ہے ۔انگلینڈ کے تیز گیند باز اسٹورٹ براڈ کی ہیٹ ٹرک کی بدولت نیوزی لینڈ کی ٹیم دوسری اننگ میں تیسرے دن ہفتہ کوصبح کے سیشن میں 285 رنز پر ڈھیر ہوگئی اور انگلینڈ کو میچ جیتنے کے لیے 277 رنز کا ہدف دیا۔ انگلینڈ کو پہلی اننگ میں نو رنز کی برتری حاصل تھی۔ انگلینڈ نے دوسری اننگز میں ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے اسٹمپ تک پانچ وکٹوں پر 216 رنز بنالئے ہیں اور اسے میچ جیتنے کے لیے 61 رنوں کی ضرورت ہے جبکہ اس کے پانچ وکٹ باقی ہیں۔اسٹمپ کے وقت، روٹ 131 گیندوں پر سات چوکوں کی مدد سے 77 اور بین فاکس 48 گیندوں میں نو رن بناکرکریز پر موجود تھے ۔ انگلینڈ نے اپنا پانچواں وکٹ 159 کے اسکور پر گنوایا تھا لیکن اس کے بعد روٹ اور فاکس نے چھٹے وکٹ کی ناقابل شکست شراکت میں 57 رن جوڑدئے ہیں۔ کل چوتھے دن صبح کے سیشن میں میچ کا فیصلہ نکل آںے کی امید ہے ۔ انگلینڈ کے کپتان بین اسٹوکس نے پانچ چوکوں اور تین چھکوں کی مدد سے 54 رن کی شاندار اننگ کھیلی اور روٹ کے ساتھ پانچویں وکٹ کے لیے 90 رنز کی شراکت کی۔اس سے قبل نیوزی لینڈ جب تیسرے دن بلے بازی کے لیے اتری تو وہ چار وکٹوں کے نقصان پر 236 رن بناکرمضبوط پوزیشن میں تھی، لیکن انگلینڈ کے تیز گیند بازوں نے نئی گیند کا فائدہ اٹھاتے ہوئے 49 رن کے اندرچھ وکٹ جھٹکے اورکیویز کو285 رن پرروک دیا۔ پہلی اننگ میں نو رنوں کی برتری حاصل کرنے کے بعد انگلینڈ کے سامنے میچ جیتنے کے لیے 277 رنوں کا ہدف ہے ۔نیوزی لینڈ کی جانب سے ڈیرل مچل نے سب سے زیادہ 108 رن بنائے ۔ ٹام بلینڈیل اپنی سنچری سے محروم رہ گئے اور جیمز اینڈرسن نے انہیں 96 رن کے اسکور پر ایل بی ڈبلیو کردیا۔ براڈ نے اننگ کے 84ویں اوور میں لگاتار تین وکٹیں لے کر ہیٹ ٹرک مکمل کی۔انگلینڈ کے لئے اینڈرسن نے دو، میتھیو پارکنسن نے ایک اور پوٹس- براڈ نے تین تین وکٹ لئے ۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS