نئی دہلی(ایجنسیاں) مرکزی وزیر زراعت نریندر سنگھ تومر نے کہا کہ میں سبھی کسان یونین کے لوگوں کو کہنا چاہتا ہوں کہ ان کو اپنی تحریک ختم کردینی چاہیے۔ سرکارقانون کی کسی بھی دفعہ پر بات کرنے کو تیار ہے اور اس میں اصلاح کے لیے بھی تیار ہے۔نریندر تومر نے یہ بھی کہا کہ کسانوں کے ساتھ 11 دور کی بات چیت ہو چکی ہے، اور آگے بھی وہ ان کی بات سننے یا مذاکرات کے لیے تیار ہیں۔ کسانوں کو احتجاج ختم کردینا چاہئے۔ حکومت قوانین کی کسی بھی دفعہ پر بات کرنے کوتیار ہے۔ وزیر زراعت نریندر سنگھ تومر نے ہفتے کے روز اپنے ٹویٹ میں لکھا کہ میں تمام کسان یونین کے لوگوں سے کہنا چاہتا ہوں کہ وہ اپنا احتجاج ختم کریں۔ حکومت ہند قانون کی کسی بھی دفعہ پر بات کرنے اور اسے حل کرنے کیلئے تیار ہے۔
کسان احتجاج ختم کریں،سرکار بات چیت کیلئے تیار:تومر
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS