جونپور:(یواین آئی) اترپردیش کے انکاونٹر اسپیشلسٹ کے نام سے مشہور جونپور کے سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس کو یوم آزادی کے موقع پر گیلنٹری ایوارڈ دیا جائےگا۔آفیشیل ذرائع نے ہفتہ کو بتایا کہ ایس ایس پی اجے ساہنی کو بہادری کے لئے صدر جمہوریہ کے ذریعہ ایوارڈ دیا جائے گا۔ مسٹر ساہنی نے میرٹھ میں ایس ایس پی کے عہدے پر پوسٹنگ کے دوران دہلی کے موسٹ وانٹیڈ دو لاکھ کے انعامی شیو شکتی نائیڈوں کو کنکرکھیڑا میں ڈیڑھ گھنٹے چلی مڈھ بھیڑ میزن 60راونڈ سے زیادہ فائرنگ کے بعد مار گرایا تھا مڈھ بھیڑ میں بدمعا کے ذریعہ چلائی گئی گولی اجئے ساہنی کو بلٹ پروف جیکٹ پر لگی تھی۔
نائید دہلی میں کئی گینگ وار میں بھی شامل تھا سپاری لے کر قتل کرنے میں نائیڈو کانام سب سے اوپر تھا۔ جس کی تلاش میں دہلی پولیس لگی ہوئی تھی۔ نائیڈو نو سال میں گارمنٹ تارج بن گیا تھا دہلی کا ڈان نائید سپاہی کا قتل کر کے سوشمل میڈیا پر کھلا چیلنج پولیس کو دیتا تھا۔ نائیڈو کے خوف کا ایس پی میرٹھ نے خاتمہ کردیا۔ اسی ضمن میں میرٹھ میں دیگر 17بدمعاشون کو بھی ڈھیر کیا گیا تھا۔
اسی سال جاری فیم انڈی میگزین کی جانب سے ملک کے 50ساعلی آئی پی ایس میں یو پی سے چھ آئی پی ایس کے نام منتخب ہوئے تھے۔ اس میں آئی پی ایس اجئے ساہنی بھی شامل ہیں۔ اجئے ساہنی کی پہچان انکاونٹر اسپیشلسٹ کے طور پر کی گئی ہے۔ آئی پی ایس اجئے ساہنی نے کئی خطرناک انکاونٹر کو انجام دیا ہے اور مڈھ بھیڑ میں شاطر بدمعاش پکڑے جاچکے ہیں۔
انکاونٹر اسپیشلسٹ اجئے ساہنی کو ملے گا گیلنٹری ایوارڈ
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS