لندن(ایجنسیاں) معروف ہولی وڈ اداکارہ 31 سالہ ایما واٹسن کو سوشل میڈیا پر فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی سے متعلق پوسٹ کرنے کے بعد اسرائیلی سیاستدان اور سفیر’یہود دشمن‘قرار دے رہے ہیں۔ اداکارہ نے تین جنوری کو انسٹاگرام پر فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے ایک تصویر پوسٹ کی اور ساتھ ہی میں برطانوی نژاد آسٹریلوی مسلمان لکھاری سارا احمد کی ’یکجہتی‘سے متعلق نظم بھی لکھی۔ اداکارہ کی یکجہتی سے متعلق شیئر کی گئی تصویر اور پوسٹ وائرل ہوگئی اور برطانوی و امریکی میڈیا سمیت اسرائیلی میڈیا نے بھی اس پر خبریں شائع کیں اور دنیا بھر میں فلسطینیوں کی حمایت
https://www.instagram.com/p/CYPyQZcvfLN/?utm_source=ig_embed&ig_rid=b63027ed-acd9-4e37-af51-78cd691dd072
کرنے والے لوگوں نے ان کی تعریفیں کیں۔ ایما واٹس کی مذکورہ پوسٹ کو جہاں دنیا بھر کی توجہ حاصل ہوئی، وہیں اسرائیلی سیاستدان اور یہودی لوگ ان سے خفا بھی دکھائی دیے اور بعض افراد نے انہیں’یہود دشمن‘بھی قرار دیا۔ فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کرنے پر اداکارہ کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے امریکا میں اسرائیلی سفیر جلعاد اردن نے’یہود دشمن‘قرار دیا۔ انہوں نے ایما واٹسن پر تنقید کرتے ہوئے لکھا کہ فلسطین کے خلاف تحریک کی ایک اور دلیل یہ ہے کہ فلسطین کی
Fiction may work in Harry Potter but it does not work in reality. If it did, the magic used in the wizarding world could eliminate the evils of Hamas (which oppresses women & seeks the annihilation of Israel) and the PA (which supports terror). I would be in favor of that! pic.twitter.com/u1TrP3sqSS
— Ambassador Gilad Erdan גלעד ארדן (@giladerdan1) January 3, 2022
آزادی کا مطالبہ کرنا ’یہود دشمنی‘کے مترادف ہے۔ ہیری پوٹر میں مداحوں کا دل جیتنے والی ایما واٹس 2014 سے اقوام متحدہ (یو این) میں خواتین کی خیر سگالی کی سفیر ہیں، ان کی معروف مہمات میں صنفی برابری کو فروغ دینے سے متعلق ’ہی فار شی‘اور ’یکجہتی‘مہم شامل ہے۔ ایما واٹسن سے قبل بھی متعد ہولی وڈ شخصیات اور نامور افراد
All Emma Watson did was post this very simple statement and now Zionists everywhere are in a frenzy. Absolutely hilarious 😂. pic.twitter.com/DUPzYHQr2l
— Mohammed El-Kurd (@m7mdkurd) January 3, 2022
بھی فلسطینیوں کے حق میں آواز بلند کر چکے ہیں، گزشتہ برس ماڈل بیلا حدید کو بھی فلسطینی افراد سے اظہار یکجہتی پر انہیں بھی ’یہود دشمن‘قرار دیا گیا تھا۔ گزشتہ برس ہولی وڈ اداکار اور سماجی کارکن مارک
No joke, we are at the point where merely posting a vague picture referencing solidarity with Palestinians on Instagram gets you labeled as an antisemite. It’s only Jan 3. May God give me patience for the this year. https://t.co/DsH4K9umtd
— Ayman (@AymanM) January 3, 2022
رفالو نے بھی فلسطین کی حمایت کی تھی لیکن شدید تنقید کے بعد آخر کار انہیں معافی مانگنی پڑی تھی۔