یو ایس اوپن: دفاعی چمپئن راڈوکانو کی پہلے راؤنڈ میں شکست

0

یویارک (یو این آئی) یو ایس اوپن 2021 کی چمپئن اور برطانیہ کی 11ویں سیڈ ایما راڈوکانو بڑے الٹ پھیر میں فرانس کی ایلیزے کارنیٹ سے پہلے راونڈ میں ہار کر یو ایس اوپن 2022 سے باہر ہوگئی ہیں۔کارنیٹ نے منگل کو راڈوکانو کو 6-3، 6-3 کے سیدھے سیٹوں میں ہراکر دوسرے راونڈ میں قدم رکھا، جہاں ان کا مقابلہ جمہوریہ چیک کی کیٹرینا سینیاکووا سے ہوگا۔ دوسری جانب امریکہ کی ڈینیئل کولنز نے دو مرتبہ کی چیمپئن جاپان کی ناؤمی اوساکا کو پہلے راؤنڈ میں شکست دے کر باہر کیا۔کولنز نے سابق نمبر ایک اوساکا کو 7-6(5)، 6-3 سے شکست دی۔ کولنز کی اوساکا کے خلاف یہ پہلی جیت ہے ، اس سے قبل تین بارانہیں شکست کا سامنا کرناپڑاہے ۔کولنز کا اب اگلے راؤنڈ میں کوالیفائر اسپین کی کرسٹینا بکسا سے مقابلہ ہوگا۔ انہوں نے جیت کے بعد کہا، “جب آپ کسی سے تین بار ہارتے ہیں، تو آپ کو اس بارے میں کافی معلومات حاصل ہوجاتی ہیں کہ آپ کیا بہتر کر سکتے ہیں۔ ناؤمی جس طرح کی کھلاڑی ہیں، انہوں نے بیشک مجھے پچھلی بار شکست دی تھی۔” مجھے بس اس سے سیکھنا تھا۔ اور اپنے کھیل میں تبدیلیاں لانی تھیں۔”

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS