ایلویش یادو کا پولیس سے ہوا آمنا سامنا، پھر بھی پولیس نے نہیں کی گرفتار

0
ایلویش یادو کا پولیس سے ہوا آمنا سامنا، پھر بھی پولیس نے نہیں کی گرفتار۔۔۔۔تصویر: بشکریہ آج تک
ایلویش یادو کا پولیس سے ہوا آمنا سامنا، پھر بھی پولیس نے نہیں کی گرفتار۔۔۔۔تصویر: بشکریہ آج تک

نئی دہلی: بگ باس او ٹی ٹی سیزن 2 کے فاتح اور یوٹیوبر ایلویش یادو کو ہفتہ کو راجستھان کے کوٹا میں پولیس نے پکڑا، تاہم اسے پوچھ گچھ کے بعد چھوڑ دیا گیا۔ راجستھان کے پولیس ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی پی) امیش مشرا نے بھی اس کی تصدیق کی ہے۔ ایلویش پر الزام ہے کہ انہوں نے نوئیڈا میں غیر قانونی طور پر ایک ریو پارٹی کا انعقاد کیا اور مبینہ طور پر اس میں سانپ کے زہر کا استعمال کیا۔

کوٹا دیہی کے ایڈیشنل ایس پی ارون کے مطابق ایلویش یادو کو پوچھ گچھ کے لیے روک دیا گیا تھا۔ اس کے بعد نوئیڈا کے متعلقہ تھانے کے ڈی سی پی اور اے سی پی سے بات چیت ہوئی۔ اس دوران اس نے بتایا کہ وہ ابھی مطلوب نہیں ہے، تفتیش جاری ہے۔ اس کے بعد ہم نے اسے چھوڑ دیا۔

معلوم ہوکہ نوئیڈا پولیس نے ریو پارٹی میں سانپ کے زہر کے استعمال کے معاملے میں ایف آئی آر درج کی ہے۔ یوٹیوبر ایلوش یادو بھی اس معاملے میں ملزم ہیں۔ پولیس نے پانچ افراد کو گرفتار بھی کیا ہے۔ اس میں راہل، تیتوناتھ، جے کرن، نارائن اور رویناتھ شامل ہیں۔

مزید پڑھیں: پتھر دل والے ہی غزہ کی تباہی پر خاموش رہ سکتے ہیں: روسی صدر

دراصل، بی جے پی رہنما مینکا گاندھی کی این جی او پی ایف اے (پیپل فار اینیمل) نے اسٹنگ آپریشن کیا تھا۔ اس کے بعد اینیمل ویلفیئر آفیسر کے طور پر کام کرنے والے گورو گپتا نے نوئیڈا پولیس میں ایف آئی آر درج کرائی۔، جس میں ایلویش کا نام بھی ہے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS