واشنگٹن(ایجنسیاں) : امریکی ارب پتی ایلون مسک کی بیٹی نے اپنا نام تبدیل کرنے کے لیے درخواست دی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ میں اب اپنے والد کے ساتھ نہیں رہتی اور نہ ہی وہ کسی بھی طرح سے ان سے رشتہ قائم رکھنا چاہتی ہوں۔انہوںے نام تبدیل کرنے اور نیا پیدائشی سرٹیفکیٹ حاصل کرنے کے لیے ایک درخواست دی ہے جو ان کی نئی صنفی شناخت کی عکاسی کرتی ہے۔ کیونکہ وہ ٹرانسجینڈر ہے۔ اس نے اپریل میں سانتا مونیکا میں لاس اینجلس کاؤنٹی سپیریئر کورٹ میں نام اور جنس کی تبدیلی کی درخواست جمع کرائی تھی اور حال ہی میں آن لائن میڈیا رپورٹس کے ذریعے اس کا انکشاف ہوا تھا۔مسک کی بیٹی سابقہ جیویر الیگزینڈر مسک جو حال ہی میں 18 سال کی ہو گئی ہے، کیلیفورنیا میں مقیم ہے۔ اس نے عدالت سے کہا ہے کہ اس نے اپنی جنس کی شناخت مرد سے عورت میں تبدیل کر دی ہے اور اپنا نیا نام رجسٹر کرانے کی کوشش کر رہی ہے۔الیکٹرانک دستاویز میں اس کے نئے نام میں تبدیلی کی گئی ہے۔ اس کی والدہ جسٹن ولسن ہیں، جنہوں نے سنہ 2008 میں مسک سے علاحدگی اختیار کرلی تھی۔ ایلون مسک ٹیسلا اور اسپیس ایکس کے سربراہ اور انہوں نے حال ہی میں جو سوشل نیٹ ورکنگ پلیٹ فارم “ٹویٹر” خرید کیا تھا۔مئی میں نام اور جنس کی تبدیلی کی دستاویز جمع کرانے کے تقریباً ایک ماہ بعد، مسک نے ریپبلکن پارٹی کے لیے اپنی حمایت کا اعلان کیا جس کے منتخب نمائندے قانون سازی کے ایک سیٹ کی حمایت کرتے ہیں جو امریکی ریاستوں میں خواجہ سراؤں کے حقوق کو محدود کرے گا۔
ایلن مسک کی بیٹی کی باپ سے قطع تعلقی،تبدیلی نام کی درخواست
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS