مسک کا ٹوئٹر کے 75 فیصد ملازمین کو فارغ کرنے کا منصوبہ:رپورٹ

0

نیویارک (یو این آئی) ایلن مسک کا منصوبہ ٹویٹر سے 75 فیصد ملازمین کو فارغ کرنے کاہے ۔’واشنگٹن پوسٹ’ کی رپورٹ کے مطابق ٹوئٹر پر اس وقت تقریباً 7500 ملازمین کام کر رہے ہیں اور ان میں سے تقریباً 5600 کو ہٹانے کا منصوبہ ہے ۔ مسک نے ٹویٹر کو خریدنے کے لئے چھنٹنی کے منصوبوں کی طرف اشارہ کیاتھا، لیکن یہ کٹوتی پہلے سے بھی زیادہ ہوسکتی ہے ۔واشنگٹن پوسٹ کی ایک رپورٹ کے مطابق، “ایلن مسک ٹویٹر کا مالک بننے پربیشتر ملازمین کو فارغ کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔‘اخبار نے دستاویزات اورنامعلوم ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے جمعرات کو شائع رپورٹ میں بتایا کہ مسک نے اپنی ٹویٹر کی خریداری میں ممکنہ سرمایہ کاروں سے کہا ہے کہ وہ ضروری عملے کے علاوہ کٹوتی کا منصوبہ بنارہے ہیں۔مسک اپریل میں ٹویٹر کو خریدنے کے لیے اپنے ابتدائی 44 ارب ڈالر کی بولی کے بعد یہ کہتے ہوئے اس معاہدے سے کچھ وقت کے لئے دستبردارہوگئے کہ ٹویٹرنے اپنے جعلی اکاؤنٹس کی تعدادکو غلط طریقے سے پیش

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS