اترپردیش کے جھانسی ضلع کی مورانی پور اسمبلی سیٹ پر اب تک ہوئے انتخابات میں تقریباً ہر پارٹی کے امیدواروں کو کامیابی ملی ہے ۔ اس ریزرو سیٹ پر سب سے زیادہ عرصے تک کانگریس کا غلبہ رہا، حالانکہ اس سیٹ پر فی الحال بھگوا جھنڈا لہرا رہا ہے جو کبھی کانگریس کا گڑھ رہی تھی۔مورانی پور کو اتر پردیش کی سب سے بڑی تحصیل ہونے کا اعزاز بھی حاصل ہے ۔ اس سیٹ پر بی جے پی نے 8، کانگریس نے 5 اور ایس پی اور بی ایس پی نے ایک ایک مرتبہ اپنا کھاتہ کھولا ہے ۔ بندیل کھنڈ کی اس محفوظ سیٹ پر 1996 سے 2012 تک ہونے والے اسمبلی انتخابات میں کانگریس، بی جے پی، بی ایس پی اور ایس پی سبھی کو یہاں سے جیتنے کا موقع ملا لیکن کانگریس یہاں سب سے زیادہ وقت تک کامیاب رہی۔
ایک بار کانگریس کا گڑھ رہنے والی ایک مشہور اور مضبوط لیڈر بینی بائی نے مسلسل چار بار کانگریس سے الیکشن جیتا، حالانکہ ان کی جیت کا جادو جن سنگھ کے امیدوار پریم نارائن نے توڑا۔ گزشتہ اسمبلی انتخابات میں بندیل کھنڈ کی تمام 19 اسمبلیاں مودی کی سونامی میں بہہ گئیں۔ مورانی پور خطہ نے بھی تحریک آزادی میں جھانسی ضلع کو سب سے زیادہ مجاہدین آزادی دیے ہیں۔1957، 1962، 1967 اور 1979 میں کانگریس کی بینی بائی اس سیٹ سے ایم ایل اے منتخب ہوئیں وہ کابینہ وزیر بھی بنیں۔ سنہ 1979 میں جن سنگھ کے پریم نارائن نے بینی بائی کی اس جیتی ہوئی مہم کو روکا اور انہیں قریبی فرق سے شکست ہوئی۔ اس کے بعد کانگریس نے واپسی کی اور 1980 اور 1985 میں کانگریس کے بھاگیرتھ چودھری جیت گئے لیکن 1989 اور 1991 میں بھارتیہ جنتا پارٹی کے پرگیلال نے انہیں شکست دی اور دونوں بار ایم ایل اے منتخب ہوئے۔ اس کے بعد کانگریس نے 1993 اور 1996 میں بہاری لال کے طور پر واپسی کی لیکن 2002 میں انہیں بی جے پی کے پرگیلال سے شکست ہوئی۔
2007 میں علاقائی پارٹی بہوجن سماج پارٹی کی لہر میں بی ایس پی کے بھگوتی ساگر جیت گئے اور انہیں وزیر بنایا گیا۔ 2012 میں ایس پی نے اپنا جھنڈا لہرایا اور ڈاکٹر رشمی آریہ ایم ایل اے منتخب ہوئیں۔ اس کے بعد 2017 میں مودی کی سونامی میں مورانی پور سمیت تمام قلعہ گر گئے۔ اس بار بی جے پی اتحاد کے کھاتے میں یہ سیٹ اپنا دل کو دی گئی ہے ۔
اس اسمبلی حلقہ میں آبپاشی اور پینے کے پانی کا مسئلہ بڑا ہے ۔ یہاں کے لوگ مورانی پور کو ضلع بنانے کا مطالبہ بھی کرتے رہے ہیں۔ مورانی پور اسمبلی سیٹ سے سال 2017 میں بی جے پی نے کانگریس چھوڑ کر بی جے پی میں شامل ہونے والے بہاری لال آریہ کو ٹکٹ دیا تھا۔ بی جے پی کے ٹکٹ پر میدان میں اترے بہاری لال آریہ جیت گئے ۔ بی جے پی کے بہاری لال نے اپنے قریبی حریف ایس پی کی ڈاکٹر رشمی آریہ کو 16971 ووٹوں کے فرق سے شکست دی۔ سال 2022 کے انتخابات کے لیے بی جے پی کی اتحادی شراکت دار اپنا دل نے اس سیٹ کا مطالبہ کیا تھا، پارٹی بوکھلاہٹ کا شکار نظر آرہی ہے اور یہی وجہ ہے کہ اب تک بی جے پی اس سیٹ پر اپنے امیدوار کا اعلان نہیں کر پائی ہے۔بی ایس پی، ایس پی اور کانگریس اپنے امیدواروں کا اعلان کر دیا۔ اب دیکھنا یہ ہے کہ عوام فتح کا سہرا کسے پہناتی ہے ۔
ضلع جھانسی کے مورانی پور حلقہ کی انتخابی تاریخ دلچسپ
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS