ووٹر لسٹوں کا از سر نو ویری فکیشن شروع

0

دہلی الیکشن کمیشن نے مسودہ ووٹر فہرست شائع کرتے ہوئے رائے دہندگان سے اپنے ناموں کی جانچ کر اس میں موجود خامیوں کی جانکاری افسران کو دینے کی اپیل کی تاکہ وہ آئندہ اسمبلی انتخاب میں ووٹ کرسکیں ۔ 16دسمبر تک اعتراضات آن لائن اعتراف کر لئے جائیں گے۔لسٹ میں جو نام چھوٹ گئے ہیں یا پھر ان کے نام میں کچھ گڑ بڑی ہے تو وہ ٹھیک کراسکتے ہیں۔ فائنل ووٹر لسٹ 6جنوری کو جاری کردی جائے گی ۔ دہلی کے چیف الیکٹورل افسر رنبیر سنگھ نے کہا کہ مسودہ ووٹر لسٹ جاری کردی گئی ہے اور لوگ 16دسمبر تک اپنے دعوے اور اعتراضات درج کرسکتے ہیں ،جن کا 26دسمبر تک نپٹارہ کردیا جائے گا ۔انہوں نے نامہ نگاروں سے کہا کہ لوگ دہلی کے چیف الیکٹورل افسر کی ویب سائٹ اور ووٹر ہیلپ لائن وغیرہ پر جا کر اپنے نا مو ں کی جانچ کرسکتے ہیں ۔

 23اور 24نومبر کو سبھی پولنگ اسٹیشنوں پر خصوصی کیمپ لگا کرمراکز پر خصو صی کیمپ لگائے جائیں گے۔ نئے ووٹر لسٹ میں نام جوڑنے کے لئے 28اور 29نومبرکو اسکول ،کالجوں خصوصی کیمپ لگائے جائیں گے ۔فٹ پاتھ اور رین بسیروں میں رہنے والوں کو جوڑنے کے لئے سنیچر 7 دسمبر کو خصوصی مہم چلائی جائے گی ۔ نئے ووٹروں کو جڑنے کا یکم جنوری 2020تک موقع ملے گا ۔ الیکشن کمیشن دفتر کے مطابق 26دسمبر تک سبھی شکایتوں کا حل کردیا جائے گا اور 6جنوری کو ووٹر لسٹ کی فائنل لسٹ شائع کردی جائے گی ۔الیکشن دفتر کے اپلوڈ ڈرافٹ کے مطابق دہندگان کی تعداد 79,66,099ہے۔ اس میں 93,077نئے ووٹر ہیں ۔خاتون ووٹروں کی تعداد 56,38,225 ہے ۔اس میں 95,463خاتون ووٹر نئے جڑے ہیں ۔ ویب سائٹ www.ceodelhi.gov.inپر جا کر جانکاری لے سکتے ہیں ۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS