نئی دہلی:بہار قانون ساز اسمبلی کے ساتھ 11 ریاستوں کی 59 اسمبلی نشستوں پر ہونے والے ضمنی انتخابات میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی)نے منگل کو شاندار انداز میں 40 نشستیں حاصل کیں جب کہ کانگریس کو صرف 12 نشستوں پراکتفا کرنا پڑا۔
الیکشن کمیشن کی جانب سے منگل کی تاخیر شب جاری ضمنی انتخاب کے نتائج کے مطابق بی جے پی نے مدھیہ پردیش کی 28 میں سے 19 نشستوں پر کامیابی حاصل کرکے ریاست میں اپنے اقتدار کو یقینی بنایا۔
مدھیہ پردیش قانون ساز اسمبلی کے پاس 230 نشستیں ہیں اوراس کامیابی کے بعد بی جے پی کے پاس اب 226 نشستیں ہوگئئی ہیں۔ مدھیہ پردیش میں کانگریس صرف نو سیٹیں جیتنے میں کامیاب رہی اور سابق وزیر اعلی کمل ناتھ کا اقتدار دوبارہ حاصل کرنے کا خواب شرمندہ تعبیر نہ ہوسکا۔ ریاست میں بی جے پی کو 49.5 فیصد ووٹ ملے جبکہ کانگریس کو 40.5 فیصد ووٹ حاصل ہوئے۔
گجرات میں بی جے پی نے اپنی مقبولیت برقرار رکھتے ہوئے ضمنی انتخابات میں آٹھ سیٹوں پر کامیابی حاصل کی ہے۔ ریاست میں کانگریس نے ان انتخابات میں بہت خراب کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے اوراس کا کوئی بھی امیدوار جیت نہیں پایا۔ یہ ضمنی انتخابات ریاست میں کانگریس کے ممبران اسمبلی کے استعفی کی وجہ سے ہوئے تھے۔ یہاں بی جے پی کو 55.1 فیصد اور کانگریس کو 34.3 فیصد ووٹ ملے۔
اترپردیش کی سات نشستوں پرہونے والے ضمنی انتخابات میں بی جے پی نے چھ نشستوں پرکامیابی حاصل کی ہے اورایک نشست سماج وادی پارٹی کے پاس گئی ہے۔ اتر پردیش میں بی جے پی کو 36.7 فیصد اور ایس پی کو 23.6 فیصد ووٹ ملے۔
شمال مشرقی ریاست منی پور کے ضمنی انتخابات میں بی جے پی نے چار نشستوں پر کامیابی حاصل کی ہے اور ضمنی انتخاب میں آزاد امیدواروں نے ایک نشست پر کامیابی حاصل کی تھی۔ یہاں بی جے پی کو 40.5 فیصد ووٹ ملے۔
کرناٹک میں دو سیٹوں کے ضمنی انتخاب میں حکمران بی جے پی نے دونوں سیٹوں پر کامیابی حاصل کی ہے اور بی جے پی کو 51.7 فیصد ووٹ ملے ہیں۔
تلنگانہ میں بی جے پی نے ایک نشست پر ضمنی انتخاب میں کامیابی حاصل کرتے ہوئے حکمران تلنگانہ راشٹرا سمیتی کے امیدوار کو شکست دی اور اسے 38.5 فیصد لوگوں نے ووٹ دیئے۔ اس جیت کے ساتھ ہی ریاست میں بی جے پی کے دو ایم ایل اے ہوگئےہیں۔
حکمراں بیجو جنتا دل نے اڈیشہ میں دو سیٹیں حاصل کیں اور بی جے پی کچھ خاص نہیں کمال نہیں کرسکی۔ یہاں پر حکمران جماعت کو 52.4 فیصد ووٹ ملے۔
اس کے علاوہ ہریانہ کی واحد بڑودا سیٹ پر ہونے والے ضمنی انتخاب میں کانگریس نے بی جے پی کے یوگیشور دت کو شکست دی۔ شمال مشرق اور ریاست ناگالینڈ کی دو نشستوں پر ہونے والے ضمنی انتخابات میں نیشنلسٹ ڈیموکریٹک پروگریسو پارٹی نے ایک اورآزاد امیدوار کو بھی ایک پر کامیابی حاصل یوئی۔
جھارکھنڈ کی دو سیٹوں پر ضمنی انتخابات ہوئے تھے جہاں کانگریس نے ایک پر کامیابی حاصل کی تھی اور جھارکھنڈ مکتی مورچہ نے ایک نشست ہر جیت حاصل کی اور چھتیس گڑھ میں بھی کانگریس نے ضمنی انتخاب میں صرف ایک سیٹ پر کامیابی حاصل کی تھی۔ چھتیس گڑھ میں میں کانگریس کو 56.1 فیصد لوگوں نے ووٹ دیئے۔
- Regional
- Andhra Pradesh & Telangana
- Education & Career
- Health, Science, Technology & Environment
- Karnataka & Tamil Nadu
- National
- Opinion & Editorial
- Politics
- Uttar Pradesh
الیکشن :11 ریاستوں کی ضمنی انتخابات میں بی جے پی کی 59 میں سے 40 نشستوں پرجیت
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS