پاکستان کے صوبہ پختونخوا میں آندھی سے آٹھ مکان منہدم ،پانچ افراد ہلاک،چھ زخمی

0

اسلام آباد : (یو این آئی) پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخوا میں بارش اور آندھی کی وجہ سے مختلف واقعات میں کم از کم پانچ افراد ہلاک اور چھ دیگرزخمی ہوگئے۔ صوبائی ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) نے یہاں جاری ایک بیان میں بتایا تیز ہواؤں کے ساتھ شدید بارش کے باعث آٹھ مکان بھی منہدم ہوگئے۔ پی ڈی ایم اے نے بتایا کہ صوبہ کے تمام علاقوں کی ضلع انتظامیہ کو موسم سے متعلق ہنگامی صورتحال کی صورت میں راحت و بچاؤ کاروائیوں کے لئے چوکس رہنے کی ہدایت دی گئی ۔
انہوں نے کہا اس دوران صوبے میں ضلع چترال کی اہم شاہراہوں میں سے ایک ندی کے کٹاؤ کی وجہ سے بند ہوگئی تھی۔ شاہراہ کی مرمت اور گاڑیوں کے لئے متبادل روٹ کی تلاش کرنے کی کوششیں جاری ہیں۔ زخمیوں کو نزدیکی اسپتالوں میں داخل کرایا گیا ہے۔
پاکستان کے محکمہ موسمیات نے ہفتے کو خیبر پختونخوا اور ہمسایہ صوبہ پنجاب میں مزید بارش کی پیشنگوئی کی ہے۔ محکمہ نے صوبوں کے نشیبی شہری علاقوں میں سیلاب کے امکان کے بارے میں انتباہ جاری کیا ہے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS