تلنگانہ میں پرائیویٹ اسکولس کی آن لائن کلاسس، حکومت کو ہائی کورٹ کا نوٹس

0

حیدرآباد: پرائیویٹ اسکولس میں آن لائن کلاسس پر پابندی عائد کرنے کی خواہش کرتے ہوئے داخل کردہ مفاد عامہ کی عرضی کی سماعت آج تلنگانہ ہائی کورٹ نے کی۔ حیدرآباد اسکولس اسٹوڈنٹس پیرنٹس ایسوسی ایشن نے یہ مفاد عامہ کی عرضی داخل کی۔ عرضی گذار کے وکیل نے عدالت میں کہا کہ تعلیمی سال کے آغاز سے پہلے ہی آن لائن کلاسس منعقد کرنا قانون کی خلاف ورزی ہے۔ انہوں نے عدالت میں تفصیلات پیش کرتے ہوئے کہا کہ آن لائن کلاسس سے غریب طلبہ سے شدید ناانصافی ہورہی ہے، جس پر ہائی کورٹ نے سوال کیا کہ کیا ہر کوئی آن لائن کلاسس کے لئے درکار لیپ ٹاپس،اسمارٹ فونس کے متحمل ہوسکتے؟اس موقع پر سرکاری وکیل نے بنچ سے کہاکہ ڈی ای اوزاس پر کارروائی کریں گے۔ عدالت نے کہا کہ آن لائن کلاسس پر حکومت نے کوئی واضح پالیسی تیار نہیں کی ہے۔ عدالت نے اس معاملہ پر تفصیلات جمعہ تک پیش کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے حکومت کو نوٹس جاری کی ہے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS