کارپوریشن اسکولوں کے اساتذہ کی تنخواہ فوری طور سے جاری کئے جائیں: ہائی کورٹ

0

نئی دہلی: دہلی ہائی کورٹ نے کارپوریش کے اسکولوں کے اساتذہ اور ملازموں کی تنخواہ کے معاملے میں شمالی دہلی کارپویشن کے حلف نامہ پر اپنے عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ عدالت کوگمراہ کرنے کی کوشش ہے اور اساتذہ کی تنخواہ فوری طور سے جاری کئے جائیں۔ اساتذہ اور شمالی کارپوریشن کے اہلکاروں کی تنخواہ کے مسئلہ پر ازخود پٹیشن پر سماعت کرتے ہوئے جمعرات کو جسٹس ہما کوہلی نے کارپوریشن کے ذریعہ داخل حلف نامہ پر اپنی ناراضگی کا اظہار کیا۔ کارپوریشن کا کہنا ہے کہ وہ اپنے ملازموں کی تنخواہ کی تقسیم فنڈ کی دستیابی کو دھیان میں رکھتے ہوئے جاری کرتا ہے۔ سب سے پہلے چوتھے زمرے کے ملازموں کو اس کے بعد دیگر افسران کو تنخواہ دی جاتی ہے، لیکن عدالت کارپوریشن کے دلیل سے مطمئن نہیں تھا۔ عدالت نے ٹیچروں اور پنشن یافتہ ملازموں کی تنخواہ کے مسئلہ پر تفصیلی جانکاری کارپوریشن سے طلب کی ہے اور اگلی سماعت 21 جولائی کو ہوگی۔ یونین کے وکیل رنجیت شرما نے عدالت کو بتایا تقریبا ایک مہینے سے کیس چلنے پر بھی اساتذہ کو صرف ایک ہی مہینہ کی تنخواہ ملی ہے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS