جونپور میں پروانچل یونیورسٹی کے امتحانات تاحکم ثانی ملتوی

0

جونپور: اترپردیش کے جونپور میں واقع ویر بہادر سنگھ پروانچل یونیورسٹی کے سیشن  2019-20 کے مین اور سمسٹر امتحانات کو تاحکم ثانی ملتوی کردیا گیا ہے۔ 

یونیورسٹی انتظامیہ نے یہ فیصلہ حکومت کی طرف سے امیدواروں کو پرموٹ کے لئے واضح رہنما خطوط نہ ہونے کی وجہ سے ایسا کیا ہے۔ 

یونیورسٹی انتظامیہ نے مین امتحانات کرانے کے لئے پانچ اضلاع میں  813 سینٹر قائم کئے تھے۔ ان سینٹروں پر 10 جولائی سے گریجویشن اور پوسٹ گریجویٹ کے امتحانات کرانے کا مجوزہ منصوبہ تھا۔ مین امتحان میں چار لاکھ 80 طلبہ شرکت کرنے  والے تھے۔ اس درمیان کورونا انفیکشن کے پیش نظر انتظامیہ نے امتحانات کرائے بغیر ہی طالب علموں کو اگلے کلاس میں پرموٹ کرنے کا حکم جاری کردیا۔
 دو جولائی کو پرموٹ کرنے کے سلسلے میں ہدایات جاری ہونے والے تھے۔ ہفتہ تک کوئی ہدایات نہ ملنے کی وجہ سے یونیورسٹی انتظامیہ نے 10 جولائی کو ہونے والے امتحانات کو فی  الحال تاحکم  ثانی ملتوی کردیا ہے۔
 امتحان کنٹرولر بی این سنگھ نے بتایا کہ انتظامیہ نے رواں سیشن کے طالب علموں کو بغیر امتحان دیے ہی اگلے کلاس میں پرموٹ کرنے کے  لئے حکم دیا ہے۔  لیکن ابھی تک نئے فیصلے  پر کوئی ہدایات جاری نہیں کی گئی ہے، جس کی وجہ سے امتحان اور پرموشن کا عمل تاحکم ثانی ملتوی کردیا گیا ہے۔ احکامات کے بعد ہی مزید کارروائی کی جائے گی۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS