محبوبہ مفتی کو انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کا نوٹس

0
image: outlookindia

نئی دہلیَ انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) نے حوالہ معاملے کے سلسلے میں جموں وکشمیر کے سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی کو جمعہ کو سمن جاری کیا اور دہلی میں پوچھ گچھ کیلئے 15مارچ کو طلب کیا ہے۔ سنٹرل فائنانشل انویسٹی گیشن ایجنسی کی ایک ٹیم نے سری نگر میں پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کے سربراہ محبوبہ کی فیئر ویو رہائش گاہ پر جمعہ کوسمن لے کر پہنچی، جسے ان کے اہل خانہ نے نہیں وصول کیا۔ پی ڈی پی کے ترجمان سہیل بخاری نے بتایا کہ لوگ سمن لے کر آئے تھے، لیکن محترمہ محبوبہ مفتی شہر میں نہیں تھیں ، لہٰذا کسی نے سمن نہیں لیا۔انہوں نے بتایا کہ محترمہ محبوبہ پارٹی کے متفقہ طور سے صدر منتخب ہونے کے بعد ریاست کے مختلف حصوں کا دورہ کررہی ہیں۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS