لوک دل لیڈر ابھیے چوٹالہ کے فارم ہاؤس پر ای ڈی کا چھاپہ

0

نئی دہلی: انڈین نیشنل لوک دل (آئی این ایل ڈی) لیڈر ابھیے چوٹالہ ای ڈی کی نظروں میں آگئے ہیں۔ آج آمدنی سے زیادہ املاک کے معاملے میں سرسہ میں واقع تیجا کھیڑا فارم ہاؤس پر ای ڈی نے چھاپے ماری کی ہے۔
آج بروز بدھ سی آر پی ایف کے ساتھ ای ڈی کی ٹیم صبح دس بجے پہنچی اور فارم ہاؤس پر چھاپے ماری کی ہے۔ واضح رہے کہ ابھیے چوٹالہ ہریانہ کے ڈپٹی سی ایم دشینت چوٹالہ  کے چچا ہیں۔ لیکن دونوں کے درمیان علیحدگی ہوچکی ہے، دشینت چوٹالہ نے اپنی پارٹی جن نائک جنتا پارٹی بنائی ہے۔
واضح رہے کہ ابھیے چوٹالہ پر آمدنی سے زیادہ املاک رکھنے کا معاملہ 13 برسوں سے چل رہا ہے۔ اس سال مئی کے مہینے میں زیادہ املاک رکھنے کے معاملے میں سابق وزیراعلیٰ اوم پرکاش چوٹالہ کے بیٹے اجے اور ابھیے کی املاک کی ای ڈی نے تفصیل مانگی تھی۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS