نئی دہلی (ایس این بی)
انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی ) نے دہلی وقف بورڈ سے چیئرمین امانت اللہ خان کے دور اقتدار میں کی گئی تقرریوں اور خرچ کے ساتھ کرایہ پر دی گئی جائیدادوں اور دہلی سرکار سے ملے فنڈ کے خرچ کی تفصیل پیش کرنے کو کہا گیا ہے ۔ای ڈی نے دہلی وقف بورڈ سے ان سب کی جانکاری سات دن میں دینے کو کہا ہے ۔انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی ) کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر (پی ایم ایل اے ) منوج کمار ٹیکلا کے ذریعہ دہلی وقف بورڈ کے چیف ایکزیکٹو آفیسرکو 6دسمبر کو تحریر کردہ لیٹر کودہلی وقف بورڈ دفتر میں 12 دسمبر کو رسیو کرایا گیا ہے۔
ای ڈی نے دہلی وقف بورڈ سے 25مئی 2016تک منظور شدہ تمام عہدوںپر کی گئی تقرری کا بیورہ مانگا ہے ، جن میں مستقل ،غیر مستقل ،کنٹریکٹ وغیرہ ملازم شامل ہیں ۔ای ڈی نے چیئر مین امانت اللہ خا ن کی مدت کار میں ہوئی ان تمام عہدوں پرکتنی تقرریاں ہوئی ہیں ،اس کا پورا بیورہ مانگا ہے ۔ اس کے ساتھ ہی جون 2014کے بعد وقف بورڈ میں قانون کے مطابق جوبھی ترمیم ہوئی ہیں اس کی فوٹو کاپی بھی مانگی ہیں ۔ ساتھ ہی مئی 2016کے بعد سے کتنی تقریاں ڈیلی ویجز ،کنٹریکٹ پر ہوئی ہیں، ان کی تفصیل بھی مانگی ہے۔
ای ڈی نے دہلی وقف بورڈ کے ذریعہ نیشنل وقف بورڈ سے ڈیل کرنے کے لئے کتنے ملازمین ،کتنے وکلاء وغیرہ کی تقرریاں کی ہیں اورانہیں کتنی رقم /تنخواہ دی گئی اور کتنے وقت تک دی گئی تفصیل بھی مانگی ہے ۔ان لوگوں کی تقرریاں دہلی وقف بورڈکے کس قانون کے تحت کی گئی ،وہ کیا کیا قانون ہیں ،اس کی کاپی بھی مانگی گئی ہے۔ ای ڈی نے دہلی وقف بورڈ کے ذریعہ لیز پر دی گئی جائیدادوں کی پوری تفصیل دینے کو کہا ہے ،یہ تفصیل ایک فور میٹ دینے کی بات کہی گئی ہے ،ساتھ ہی اس کا پروسیز بھی بتانے کو کہا ہے ۔نیز بورڈ کی جائیدادوں سے کتنا کرایہ آیا ہے اور یہ کس بینک میں جمع کیا گیا ہے۔اس کابیورہ دینے کو کہا گیا ہے ۔اس کے ساتھ ہی منٹس آف میٹنگ آف تھرڈ بورڈ میٹنگ بھی مانگی گئی ہیں ۔ اس کے علاوہ جائیدادوں کے کرایہ کے تجزیہ کو لے کر تشکیل دی گئی تین رکنی کمیٹی کے ذریعہ 4نومبر 2016کو دی گئی رپورٹ کو پیش کرنے کو کہا گیا ہے ۔چیئر مین امانت اللہ خان کی مدت کار میںغیر منقولہ جائیداد اگر کوئی خریدی گئی ہے اور اس کا کرایہ کتنا لیا گیا ہے ،اس کا بیورہ بھی دینے کی بات کہی گئی ہے۔ ای ڈی نے یہ بھی مانگا ہے کہ دہلی سرکار کے ذریعہ مارچ 2106کے بعد سے کتنا فنڈ دہلی وقف بورڈ کو دیا ہے ،یہ پیسہ کس مقصد کے لئے دیا گیا ہے ،اور کیا یہ پیسہ اس مقصدپر خرچ کیا گیا یا پھر کسی دیگر کام میں استعمال کیا گیا ،یا پھر کس مد میں خرچ کیا گیا ہے اس کی جانکاری بھی دہلی وقف بورڈ سے مانگی گئی ہے ۔
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS