ملک کی معیشت آئی سی یو میں ہے: پرکاش راج

0

نئی دہلی:ہندوستان کی گرتی معیشت نے تشویش پیدا کردی ہے۔
ہندوستان کی معیشت کے حوالے سے آئے نئے اعداد و شمار نے حزب اختلاف کو بولنے کے بھی مواقع فراہم کرا دئے ہیں۔
 مرکزی حکومت کی جانب سے بےتکے جواز پیش کئے جانے کا بھی سلسلہ جاری ہے۔
اعداد و شمار کے مطابق ہندوستان کی معیشت جولائی سے ستمبر کے درمیان کافی نیچے گرگئی ہے۔ جب کہ گزشتہ 6 برسوں میں ملک کی معیشت اس حد تک نہیں گری تھی۔
ہندوستان کی جی ڈی پی گر کر محض 4 اعشاریہ 5 پہنچ چکی ہے۔
گرتی جی ڈی پی پر صرف سیاسی جماعتیں ہی مودی حکومت پر تنقید نہیں کررہی ہیں بلکہ بالی ووڈ کی جانب سے بھی مرکز کو تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔
بالی ووڈ اداکار پرکاش راج نے گرتی ہوئی جی ڈی پی کے تعلق سے ٹویٹ کیا ہے۔ انہوں نے اپنے ٹویٹ میں لکھا ہے کہ "معیشت آئی سی یو میں ہے۔وکاس اور وشواس انکیوبیٹر میں ہے۔ ہم کس سے سوال کریں۔نہرو سے یا ٹیپو سلطان سے۔"
غور طلب ہے کہ پرکاش راج تمام مسائل پر اظہار رائے کرتے ہیں۔ انہوں نے اس سے قبل بھی مودی حکومت پر سخت تنقید کی ہے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS