شمال مشرقی ہندوستان میں زلزلے کے شدید جھٹکے

0

شیلونگ: ( یواین آئی) شمال مشرقی ہندوستان کی ریاستوں اوربنگلہ دیش اور بھوٹان میں بدھ کے روز زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے۔
ایک افسر نے بتایا کہ کسی جانی و مالی نقصانات کی ابھی تک کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔ ریجنل سیسمولوجیکل سینٹر کے مطابق آج صبح 7.51 بجے محسوس کیے گئے زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 6.7 ریکارڈ کی گئی۔ اس کا مرکز آسام کے ضلع سونت پور ضلع میں تھا۔
زلزلے کے جھٹکے آسام ، میگھالیہ اور اس سے متصل شمال مشرقی علاقوں کے علاوہ بھوٹان اور بنگلہ دیش میں بھی محسوس کیے گئے۔ واضح رہے کہ شمال مشرقی ریاستوں میں ہندوستان کی سات ریاستیں آسام ، میگھالیہ ، میزورم ، تری پورہ ، ناگالینڈ ، اروناچل پردیش اور منی پور شامل ہیں ۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS