ڈومیسٹک اسٹاک مارکیٹ میں ابتدائی اتار چڑھاؤ

0
financialexpress.com

ممبئی : (یو این آئی) ایشیائی مارکٹوں سے منفی اشاروں کے درمیان گھریلو اسٹاک مارکیٹوں میں پیر کے روزابتدائی کارو بار میں اتارچڑھاؤ دیکھا گیا۔ بی ایس ای کا 30 حصص والا حساس انڈیکس سینسیکس 9.46 پوائنٹس کے اضافہ کے ساتھ 52،985.26 پوائنٹس پر کھلا ، لیکن کھلتے ہی تقریبا 200 پوائنٹس کی کمی سے 52،783.63 پوائنٹس تک نیچے آ گیا ۔ اس کے بعد سنبھلتے ہوئے 53،045.81 پوائنٹس تک بلند ہو گیا ۔ خبر لکھے جانے تک سینسیکس 54.15 پوائنٹس یعنی 0.10 فیصد اضافے کے ساتھ 53،029.95 پوائنٹس پر تھا ۔

بینکنگ اور مالیاتی شعبے کی کمپنیوں میں فروخت نے مارکیٹ پر دباؤ بنایا،جب کہ آئی ٹی،ٹیک اور ایف ایم سی جی شعبے کی کمپنیوں میں تیزی رہی ۔ نیشنل اسٹاک ایکسچینج کا نفٹی 6.75 پوائنٹس کمزور ہوکر 15،849.30 اورایک وقت پر 15،797 پوائنٹس تک نیچےآ گیا ۔ یہ 15،877.15 پوائنٹس تک اوپرگیا۔ خبر لکھے جانے کے وقت یہ 12.55 پوائنٹس یعنی 0.08 فیصد اضافے کے ساتھ 15،868.60 پر تھا ۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS