آسونسیون : (یو این آئی) وزیر خارجہ ایس۔ جے شنکر نے پیر کو پیراگوئے کے دارالحکومت آسونسیون میں مہاتما گاندھی کے مجسمے کی نقاب کشائی کی۔ڈاکٹر جے شنکر جنوبی امریکہ کے اپنے چھ روزہ دورے میں پہلی بار یہاں آئے ہیں۔وزیر خارجہ نے ٹویٹ کیا، “آسونسیون میں مہاتما گاندھی کے مجسمے کی نقاب کشائی کرنا اعزاز کی بات ہے۔ اسے شہر کے مرکزی ساحل پرلگانے کے لئے آسونسیون میونسپلٹی کے فیصلے کی تعریف کرتا ہوں۔ یہ یکجہتی کی علامت ہے جس کا اظہار کووڈ وبا کے دوران اتنی سختی سے کیا گیا تھا۔”
Honoured to unveil a bust of Mahatma Gandhi ji in Asuncion, Paraguay.
Appreciate the Asuncion Municipality’s decision to locate it at the prominent waterfront of the city.
This is a statement of solidarity that was so strongly expressed during the Covid pandemic. pic.twitter.com/LiK4h3F4Xx
— Dr. S. Jaishankar (@DrSJaishankar) August 21, 2022
انہوں نے تاریخی ‘کاسا ڈی لا انڈیپینڈینشیا’ کا بھی دورہ کیا، جہاں سے پیراگوئے کی آزادی کی تحریک دو صدیوں سے بھی پہلے شروع ہوئی تھی۔
ساؤ پالو میں ہندوستانی برادری سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ چین کے ساتھ تعلقات انتہائی مشکل دور سے گزر رہے ہیں۔ چین نے 1990 کے اس معاہدے کی خلاف ورزی کی ہے جس میں سرحدی علاقوں میں فوجیوں کے جمع ہونے پر پابندی تھی۔ انہوں نے کہا کہ چین کے اس اقدام سے دونوں ممالک کے تعلقات پر واضح اثر پڑ رہا ہے۔