نئی دہلی: (یواین آئی) دہلی حکومت نے نائب وزیراعلی منیش سسودیا کو اہم ذمہ داری دیتے ہوئے دارالحکومت میں تیزی سے بڑھ رہے کورونا انفیکشن کے پھیلنے کو روکنے کےلئے کووڈ -19 انتظامیہ کا نوزیر مقرر کیا ہے۔
وزیراعلی اروند کیجریوال نے اس سلسلے میں ایک حکم پر دستخط کئے ہیں جس کے مطابق مسٹر سسودیا اب دارالحکومت میں کووڈ-19 انتظامیہ کےلئے نوڈل وزیر کے طورپر کام کریں گے اور اگلے حکم تک بین وزارتی تال میل کی ذمہ داری بھی سنبھالیں گے۔
دارالحکومت میں تیزی سے بڑھ رہے کورونا انفیکشن کے درمیان جمعرات کو کورونا کے 16,699 نئے معاملے سامنے آئے تھے اور اس وبا کی وجہ سے 112 اورلوگوں کی موت ہوئی تھی۔
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS