جامعہ ملیہ اسلامیہ کے طلباء پر پولیس کی بربریت کے خلاف تعلیمی اداروں میں بے پناہ ناراضگی دیکھی جارہی ہے۔ رات میں جے این یو کے طلباء نے دہلی پولیس ہیڈ کواٹر پر احتجاجی مظاہرہ کیا اور آج صبح سے دہلی یونیورسٹی میں دہلی پولیس کے مظالم اور جامعہ طلباء کی حمایت میں احتجاج کیا جارہا ہے۔ جس کے بعد بڑی تعداد میں دہلی یونیورسٹی احاطے میں پولیس اہلکار اور سی آر پی ایف کے جوان داخل ہوگئے۔ طلباء نے پولیس کے خلاف کاروائی کا مطالبہ کیا ہے۔
ذرائع کے مطابق صبح تقریباً 9 بجے سے طلباء دہلی یونیورسٹی کے گیٹ نمبر4 پر جامعہ ملیہ کی حمایت میں احتجاج کررہے تھے۔ اسی درمیان اے بی وی پی کے کچھ طلباء نے ان کی پٹائی شروع کردی اور پولیس نے بھی اے بی وی پی کا ہی ساتھ دیا ہے۔ بتایا جارہا ہے کہ ڈی یو کے کچھ طلباء بھی زخمی ہوگئے ہیں۔ خبر یہ بھی آرہی ہے کہ کچھ طلباء حراست میں بھی لیے گئے ہیں، مگر تادم تحریر ڈی یو میں طلباء کا احتجاج جاری ہے اور طلباء نے ایم اے سمسٹر اگزام کے بائیکاٹ کا بھی اعلان کردیا ہے۔
دہلی یونیورسٹی میں بھی جامعہ طلباء کی حمایت میں احتجاج، طلباء نے امتحان کا کیا بائیکاٹ
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS