سری نگر: (یو این آئی) محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے عین مطابق وادی کشمیر میں موسم خشک و خوشگوار ہے اور شبانہ درجہ حرارت میں بھی بتدریج ہتری واقع ہو رہی ہے۔
متعلقہ محکمے کے ایک ترجمان کی پیش گوئی کے مطابق وادی میں ماہ رواں کی17 تاریخ تک موسم مجموعی طور پر خشک رہنے کا امکان ہے۔ وادی کشمیر میں خشک موسم کے بیچ بیشترعلاقوں میں شبانہ درجہ حرارت میں بہتری واقع ہوئی ہے۔ گرمائی دارلحکومت سری نگر میں کم سے کم درجہ حرارت 3.8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا کم سے کم درجہ حرارت 5.2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔
وادی کے شہرہ آفاق سیاحتی مقام گلمرگ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی0.2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا کم سے کم درجہ حرارت منفی2.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔ وادی کے دوسرے مشہور سیاحتی مقام پہلگام میں کم سے کم درجہ حرارت منفی1.1 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا کم سے کم 1.3 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔
کشمیر میں موسم خشک و خوشگوار، درجہ حرارت 0.2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS