چار ریاستوں میں بھاریتہ جنتا پارٹی کی حکومت، پنجاب میں عام آدمی پارٹی کی تاریخی جیت

    0

    نئی دہلی: (یو این آئی) ملک کی پانچ ریاستوں میں ہوئے اسمبلی انتخابات میں بھارتیہ جنتا پارٹی نے اتراکھنڈ، گوا، منی پور اور اترپردیش میں واضًح اکثریت حاصل کرلی ہے جب کہ پنجاب میں عام آدمی پارٹی نے تاریخ جیت درج کرکے سیاست کی سمت تبدیل کردی ہے۔ بی جے پی نے اترپردیش کی 403اسمبلی سیٹوں میں سے 255سیٹیں جیت لی ہیں۔ ایس پی کو ریاست میں 111سیٹوں پر کامیابی ملی ہے ۔ وزیراعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے گورکھ پور شہری سیٹ سے ایک لاکھ سے زیادہ ووٹوں سے حاصل کرلی ہے جب کہ کرہل سیٹ پر سابق وزیراعلی اکھیلیش یادو 67504ووٹ سے جیت گئے ہیں۔ نائب وزیراعلی کیشو پرساد موریہ سراتھو اسمبلی سیٹ پر ایس پی کی ڈاکٹر پلوی پٹیل سے 7337ووٹوں سے شکست کھا گئے ہیں۔

    سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS