شمالی کشمیر کے بانڈی پورہ میں خاتون منشیات فروش گرفتار:پولیس

0

سری نگر: (یو این آئی) پولیس نے شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ میں ایک بدنام زمانہ خاتون منشیات فروش کو گرفتار کیا ہے۔ ایک پولیس ترجمان نے اپنے ایک بیان میں تفصیلات فراہم کرتے ہوئے کہا کہ بانڈی پورہ پولیس نے پوشہ بیگم زوجہ خورشید احمد وازہ ساکن وارڈ نمبر 5 بانڈی پورہ نامی ایک خاتون منشیات فروش کو گرفتار کیا جو سال رواں کے 25 اگست کو خورشید احمد وزاہ عرف منڈیلہ ولد غلام احمد وازہ ساکن وارڈ نمبر 5 بانڈی پورہ کے گھر پر چھاپہ پڑنے کے دوران بچ نکلنے میں کامیاب ہوئی تھی اور اس کے بعد فرار تھی۔ ان کا کہنا تھا کہ معاملے کی حساسیت کو مد نظر رکھتے ہوئے ایس ایس پی بانڈی پورہ نے اس کی تلاش کے لئے ایک خصوصی تحقیقاتی ٹیم تشکیل دی تھی۔
بیان میں کہا گیا کہ منگل کی صبح پولیس اسٹیشن بانڈی پورہ کی مختلف ٹیموں نے علاقے میں مذکورہ منشیات فروش کی موجودگی کے بارے میں اطلاع حاصل کرنے کے بعد کارروائیاں عمل میں لائیں۔ بیان کے مطابق پولیس کی ٹیموں نے مختلف مقامات پر چھاپے مارے اور مذکورہ منشیات فروش کو گرفتار کیا۔ پولیس بیان میں کہا گیا کہ گرفتار شدہ منشیات فروش کو بانڈی پورہ عدالت کے سامنے پیش کیا گیا۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS