دہلی میں گندا پانی پینے سے لیور کے مریضوں کی تعداد میں اضافہ

0

نئی دہلی (ایس این بی) دہلی پردیش کانگریس صدر چودھری انل کمار نے کہا کہ صاف پانی ہر فرد کا حق ہے، کجریوال سرکار دہلی کو آلودہ نہیں، صاف پانی دے۔ گندا پانی پینے سے لیور کے مریضوں کی تعداد بڑھ گئی ہے ۔ریاستی دفتر میں ہفتہ کو منعقد پریس کانفرنس میں انہوں نے پانی کی حقیقت پر ایک رپورٹ پیش جاری کرتے ہوئے کہا کہ دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کجریوال مفت آلودہ پانی لوگوں کے گھر تک پہنچا رہے ہیں جس کی وجہ سے لوگوں کو سنگین بیماریوں کا سامناکرنا پڑ رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ انتظامی بد انتظامی کے سبب دہلی جل بورڈ کی حالت بد سے بد تر کردی ہے۔پریس کانفرنس میں سابق ومیر ڈاکٹر نریندر ناتھ اور سابق ممبر اسمبلی اور دہلی جل بورڈ کے رکن چودھری متین احمد بھی موجود تھے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS