دھنونتری ڈے کے موقع پر ڈاکٹر سیّد احمد خاں’حکیم اجمل خاں ایوارڈ‘سے سرفراز

0

نئی دہلی(پریس ریلیز)انٹگریٹیڈ میڈیکل ایسوسی ایشن (IMA) کی جانب سے ہندی بھون، نئی دہلی میں دھنونتری ڈے کے موقع پر ایک پُروقار تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ IMA کی جانب سے آیوروید اینڈ یونانی طبیہ کالج، قرول باغ کے بانی حکیم اجمل خاں کے نام سے اس سال ایوارڈ کا ایک نیا سلسلہ شروع کیا گیا اور آل انڈیا یونانی طبّی کانگریس کے سکریٹری جنرل ڈاکٹر سیّد احمد خاں کو پہلے حکیم اجمل خاں ایوارڈ سے سرفراز کیا گیا۔ آل انڈیا یونانی طبّی کانگریس کے لیگل صلاح کار ڈاکٹر لال بہادر (ایڈووکیٹ سپریم کورٹ) نے ڈاکٹر سیّد احمد خاں کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ ہم IMA کے ذمہ داروں کا خاص طور سے شکریہ ادا کرتے ہیں کیونکہ بھارت کی مشترکہ تہذیب میں آیوروید اور یونانی کے لوگ صدیوں سے ایک دوسرے کے قریب رہے اور استفادہ کیا اور ان کے نام سے دھونتری ڈے کے موقع پر حکیم اجمل خاں ایوارڈ کا سلسلہ شروع کرکے IMA نے بڑی مثال قائم کی ہے۔ ممتاز مجاہد آزادی مسیح الملک حکیم اجمل خاں حقیقت میں ہندو مسلم ایکتا کی بڑی مثال تھے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS