ڈاکٹر کفیلخان کی پرینکا گاندھی سے ملاقات

0

لکھنؤ (یواین آئی)
حال ہی میں جیل سے رہا ہونے والے ماہر امراض اطفال ڈاکٹر کفیل خان نے کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا سے ان کے نئی دہلی واقع رہائش گاہ پر اپنے پریوار کے ساتھ ملاقات کی۔ریاستی کانگریس نے پیر کو ملاقات کی تصویریں آفیشیل ٹوئٹر اکاونٹ پر شیئر کی ہیں۔ شہریت (ترمیمی) قانون کے خلاف اشتعال انگیز تقریر کرنے کے الزام میں ڈاکٹر کفیل خان کو گرفتار کیا گیا تھا۔ کانگریس کے اقلیتی سیل نے ان کی رہائی کیلئے بڑے پیمانے پر احتجاجی مہم چلائی تھی۔جیل سے رہا ہونے کے بعد محترمہ واڈرا نے فون کر کے ڈاکٹر کفیل اور ان کے کنبے سے بات چیت کر کے ان کا حال معلوم کیا تھا اور ہر ممکن تعاون کا بھروسہ دلایاتھا۔پارٹی ذرائع کے مطابق ڈاکٹر کفیل اور ان کی بیوی نے کانگریس جنرل سکریٹری سے ملاقات کی۔ اس موقع پر ریاستی کانگریس کے صدر اجے کمار للو اور اقلیتی سیل کے چیئر مین شاہنواز عالم بھی موجود تھے ۔تقریباً ساڑھے سات مہینے متھرا جیل میں این ایس اے کے تحت بند رہے ڈاکٹر کفیل نے یو این ایچ آر سی کو خط لکھا تھا، جس میں انہوں نے ہندوستان میں عالمی حقوق انسانی قوانین کی خلاف ورزی اور مخالفت کی آواز کو دبانے کیلئے این ایس اے کے غلط استعمال کی بات کہی تھی۔
 

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS