ڈاکٹر کفیل کو راحت،معطلی پر روک

0
Image: Economic Times

پریاگ راج:(یواین آئی)، الہ آباد ہائی کورٹ نے بی آر ڈی میڈیکل کالج گورکھپور کے ڈاکٹر کفیل احمد خان کے 31جولائی 2019 کو پاس کئے گئے معطلی کے آرڈر پر روک لگادیا ہے اور ریاستی حکومت سے 4ہفتے میں عرضی کا جواب دینے کو کہا ہے۔ معاملے کی اگلی سماعت 11نومبر کو ہوگی۔ کورٹ نے عرضی گذار کے خلاف محکمہ جاتی جانچ کی کاروائی ایک مہینے میں پورا کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے رپورٹ طلب کیا ہے۔یہ حکم جسٹس سرل شریواستو نے ڈاکٹر کفیل خان کی عرضی پر سماعت کرتے ہوئے دیا۔
قابل ذکر ہے کہ عرضی میں 2018 میں ڈائرکٹوریٹ دفتر لکھنؤ سے وابستہ تھا تو اسی وقت بہرائچ میں انسیفیلائٹس بیماری کی وجہ سے ایک ہفتے میں 70بچوں کی اموات ہوگئی تھیں۔ ایسے میں عرضی گذار علاج کرنے وہاں گیا تھا۔ اور عرضی گذار کو بغیر اجازت جبراً بچوں کا علاج کرنے و سرکار مخالف سرگرمیوں میں ملوث ہونے کے الزام میں معطل کردیا گیا تھا۔جسے چیلنج کیا گیا ہے۔عرضی گذار کا کہنا ہے کہ معطلی کے دو سال بعد بھی ابھی جانچ کا عمل پورا نہیں ہوا ہے۔ ایسے میں ان کی معطلی واپس کی جائے۔ جب ایک معاملے میں معطلی ہے تو دوسرے معاملے میں معطل کرنے کا کوئی مطلب نہیں ہے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS