کانگو میں پولس نے ماسک نہیں پہننے پر نوجوان کو گولی مار دی

    0

    کنشاسہ (کانگو): (یو این آئی) عوامی جمہوریہ کانگو کے دارالحکومت کنشاسہ میں پولس نے ایک نوجوان کو ماسک نہیں پہننے پر گولی مار دی۔
    میڈیا رپورٹوں کے مطابق کنشاسہ یونیورسٹی میں آرٹس فیکلٹی کا طالب علم ہانورشما اپنے کورس کے پریکٹیکل سبجیکٹ مکمل کرنے کے لئے دارالحکومت کی سڑکوں پر ایک ویڈیو کی شوٹنگ کر رہا تھا۔ اسی دوران ایک پولس اہلکار نے اس سے ماسک پہننے کو کہا۔ طالب علم کی طرف سے اپنی صفائی پیش کرنے اور ماسک دکھانے کے باوجود پولس اہلکار نے اس پر حکم عدولی کرنے کا الزام عائد کیا اوراس کو قریب سے ہی گولی مار دی۔ پولس اہلکار واردات کے بعد موقع سے فرار ہوگیا۔ پولس اس کی تلاش کر رہی ہے۔
    جمہوریہ کانگو میں ماسک پہننا لازمی ہے،اور اس کی خلاف ورزی پر 10000 کانگولی (پانچ ڈالر،چار یورو) جرمانہ ہوتا ہے۔ دوسری طرف، عام لوگوں کا الزام ہے کہ ماسک کا جرمانہ وصول کرنے کی آڑ میں یہاں پولس مسلسل لوگوں کو ہراساں کرتی ہے۔

    سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS