ٹرمپ کی ایران سے نوید افکرئی کو موت کی سزا نہ دہنے کی اپیل

    0

    واشنگٹن:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران سے اپیل کی ہے کہ وہ حکومت مخالف مظاہروں میں حصہ لینے کے لئے مشہورریسلنگ اسٹار نوید افکرئی کو موت کی سزا نہ دیں۔
     ٹرمپ نے جمعرات کو ٹوئٹ کیا’’یہ سن کر کہ ایران ایک عظیم اور مقبول 27 سالہ ریسلنگ اسٹارنوید افکرئی کو مارنا چاہتا ہے ،جس نے سڑکوں پر حکومت مخالف مظاہروں میں حصہ لیا تھا،افسوس ہوا‘‘۔انہوں نے کہا ’’میں ایران کے رہنماؤں کی بہت تعریف کروں گا اگر آپ اس نوجوان کی جان بخش دیں گے اوراسے پھانسی نہیں دیں گے۔ شکریہ۔‘‘
    انہوں نے ایک عوامی اپیل میں کہا کہ ایران کو نوجوان کشتی اسٹارنوید افکرائی کی زندگی بخش دینا چاہئے۔ افکرائی اور دیگر مظاہرین صرف ایران کے خراب معاشی حالات پرہی رد عمل کا اظہار کررہے تھے۔
    انہوں نے کہا’’وہ ملک میں خراب ہوتی معاشی صورتحال اورافراط زر کی مخالفت کر رہے تھے۔‘‘

    سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS