نئی دہلی۔ ہندوستان کے کئی ممالک کو ادویات کی برآمد کے فیصلے کے بعد بین الاقوامی برادری میں ہندوستان کی تعریف ہو رہی ہے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وزیراعظم مودی کو شاندار لیڈر بتایا تو اب برازیل کے صدر جائر بولسونارو نے ہندوستان کی مدد کا موازنہ رامائن میں ہنومان کے ذریعہ لائی گئی سنجیونی بوٹی سے کیا ہے۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے تازہ بیان میں وزیر اعظم نریندر مودی کی تعریف کی ہے۔
ٹرمپ نے کہا ، 'میں نے وزیر اعظم مودی سے پوچھا کہ کیا وہ دوائیں دیں گے؟ وہ شاندار ہیں، انہوں نے امریکہ کی مدد کی۔
برازیل کے صدر جائر بولسونارو نے خط لکھ کر وزیر اعظم نریندر مودی کا شکریہ ادا کیا ہے۔ اس خط میں ہندوستان اور برازیل کے مابین دوستی کا تذکرہ کیا گیا ہے اور ہندوستان کے مددگار ثابت ہونے کا بھی ذکر کیا گیا ہے۔
برازیل کے صدر نے لکھا ، 'ہندوستان نے کورونا وائرس کی وبا کے وقت برازیل کی جس طرح مدد کی ہے ، وہ بالکل ویسا ہی ہے جیسا رامائن میں ہنومان جی نے رام کے بھائی لکشمن کی جان بچانے کے لئے سنجیونی لا کر کی تھی‘۔