غیر منصوبہ بند لاک ڈاون کی تنقید سے بچنے کے لئے مسلمانوں کو بلی کا بکرا بنایا جا رہا ہے:اسد الدین اویسی

0

نئی دہلی۔ کورونا وائرس ونا کا قہر پوری دنیا میں جاری ہے اور یہ رکنے کا نام نہیں لے رہا۔ ہندوستان میں آئے دن معاملات تیزی سے بڑھ رہے ہیں۔ ہندوستان میں اب تک 5194معاملے درج کئے ہیں۔ یہی نہیں گزشتہ 24گھنٹوں میں 32 امواد درج ہوئیں اور اب تک کل 149 اموات ہو گئیں ہیں۔ اس بہران کے درمیان افواہیں بھی پھیل رہی ہیں اور مذہب کے نام پر لوگ سوشل میڈیا پر بھی مخالفت کر رہے ہیں۔ آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کے سربراہ اسدالدین اویسی نے آج ٹویٹ کرکے بی جے پی کو سخت نشانہ بنایا ہے۔ اویسی کا کہنا ہے کہ لاک ڈاؤن اور کورونا وائرس کی تنقید سے بچنے کے لئے ایسی کوشش کی جارہی ہے۔
اسد الدین اویسی نے ٹویٹ کر کے لکھا ، "غیر منصوبہ بند لاک ڈاؤن اور کووڈ۔ 19 سے گھبراہٹ سے نمٹنے کی کوششوں کی تنقید سے بچنے کے لئے ایک ملی جلی کوشش کی جارہی ہے … بی جے پی کی مہم چلانے والوں کو معلوم ہونا چاہئے کہ وہ واٹس ایپ فارورڈ کے ذریعے کورونا وائرس کو شکست نہیں دے سکتے … مسلمانوں کو بلی کا بکرا بنانا کورونا وائرس کی دوا نہیں ہے، نہ ہی یہ کافی ٹیسٹنگ کا متبادل ہو سکتا ہے …‘‘۔

 

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS