کیا اسرائیل جنگی قوانین کا احترام کرتا ہے؟ بائیڈن جواب گول کرگئے

0

واشنگٹن: امریکی صدر جو بائیڈن نے اس سوال کا جواب نہیں دیا کہ آیا اسرائیل نے جنگی قوانین کے مطابق کارروائی کی یا نہیں۔ اسرائیل کے دورے سے واپسی پر طیارے میں پریس نے جب ان سے سوال کیا کہ کیا آپ کے خیال میں اسرائیل جنگی قانون کے احترام میں حرکت کرتا ہے؟ تو اس سوال پر امریکی صدر نے لا جواب چھوڑ دیا۔

سوال کا جواب دینے کے بجائے بائیڈن نے کہا کہ آپ سے بات کر کے اچھا لگا، انہوں نے یہ کہہ کر پریس کے ارکان سے ملاقات کا اختتام کیا۔
اس سے قبل امریکی صدر نے اسرائیلی پریس میں ان خبروں کی بھی تردید کی تھی جن میں امریکی انتظامیہ کے اہلکاروں نے کہا تھا کہ اگر حزب اللہ نے اسرائیل کے خلاف جنگ شروع کی تو امریکی فوج اس لڑائی میں اسرائیلی فوج کا ساتھ دے گی۔

غزہ کے خلاف اسرائیل کی ممکنہ زمینی کارروائی کو منسوخ کرنے کے امکان کے بارے میں بائیڈن نے محض یہ کہا کہ اسرائیلی اور امریکی فوجی حکام اس بات پر بات چیت کر رہے ہیں کہ متبادل کیا ہو سکتا ہے۔ بائیڈن نے یہ بھی کہا کہ غزہ میں امریکی شہریوں کو نکالنے کی کوششیں جاری ہیں۔

مزید پڑھیے: وزیر اعظم مودی نے فلسطین کے صدر محمود عباس سے فون پر کی گفتگو، اسپتال میں ہوئے موت پر افسوس کا اظہار کیا

اسرائیل سے واپسی پر مصری صدر عبدالفتاح السیسی کے ساتھ اپنی فون پر بات چیت میں بائیڈن نے کہا کہ سیسی نے ابتدائی طور پر غزہ جانے کے لیے تقریباً 20 ٹرکوں کے لیے سرحد کھولنے پر رضامندی ظاہر کی تھی۔
(یو این آئی)

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS