تم قتل کرے ہو کہ کرامات کرے ہو_؟

0

(روس اور یوکرین جنگ میں پھنسے ہندوستانی طالباء و طالبات کی چیخ وپکار،اہ وبکا سے متاثر ہوکر لکھا کیا یہ مضمون ملاحظہ ہو__

&&&&&&&&&&&_________&&&&&&&&&&&&

      زندگی سے بڑی سزا ہی نہیں

               اور کیا جرم ہے پتہ ہی نہیں

اج کا انسان غرض کے مرض میں بری طرح مبتلا ہے

_ ہر انسان اپنی غرض کے پیچھے تنگ نظری کا شکار ہے_ سائنس کے مختلف ایجادات نے انسانی زندگی کو سہل تو کیا_ لیکن سائنس نے آ دمی ادمی کے دلوں کےدرمیان دوریاں حائل کردی ہیںں     خلوص،محبت،ہمدردی اور باہمی تعلقات روز روز دنیا سے ختم ہوتے جا رہے ہیں_ ہم جیسے جیسے قریب سے قریب تر ہوتے جاتے ہیں ویسے ویسے نفرتیں بڑھتی چلی جارہی ہیں_

   دور حاضر کا انسان اتنا خود غرض ہوگیا ہے کہ اپنی سوجھ،بوجھ کو محض حیوانی تقاضے پورا کرنے کے لئے لگا رکھا ہے_انسان جانوروں کی طرح اپنے مفاد کے لئے ،اپنے پیٹ کے لئے،اپنی خواہشات اور حیوانی تقاضوں کو پورا کرنے کے لئے بری طرح ننگے ہوتے چلے جارہے ہیں اور اس ننگے پن کو ترقی کا نام دیئے جارہے  ہیں_

    یہ دنیا اپنے سے زیادہ بڑھا ہوا کسی کو دیکھنا نہیں چاہتی_وہ دوسرے کو اپنے سے آ گے بڑھتا دیکھکر تڑپ جاتا ہے اور حسد کی آ گ میں جلنے لگتی ہے_اس سے زندگی میں رقابت،دشمنی اور ٹکراو پیدا ہو جاتی ہے_اور زندگی مستقل جنگ بن جاتی ہے_اس صورت حال کی مشال دیکھنی ہوتو روس اور یوکرین میں دیکھ سکتے ہیں_یوکرین طاقت کے اعتبار سے کمزور ‘غربت کے لحاظ سے کمزور ،معاش کے اعتبار سے کمزور  اس کے مقابل روس ہر اعتبار سے طاقتور اور دنیا کے دوسرا سپر پاور ہے_ہر ملک اپنے سے کمزور ملک کو گراکر اگے بڑھنے کی فکر میں ہے_ ہر ملک اپنے سے کمزور ملک پر اپنے طاقت کے زور پر انکھیں دکھاتا ،رعب ڈالتا اور غلام بنانے اور خود کو سپر پارو کا ایوارڈ  حاصل کرنے کے لئے لاکھو  انسانوں کو موت کا گھاٹ اتارتا،بچوں کو یتیم،معصوم کی جان لیتا،عورتوں کےسہاگ اجاڑتے ہوئے خون بہا رہاہے_ لاشوں کےپشتہ لگا رہا ہے_ماں کی گود سونی کررہاہے_بہنوں کی عزت لوٹی جارہی ہے_ معصوم بچے قتل ہورہے ہیں_ گھر جلایا جارہا ہے_اس کے ساتھ ساتھ بوڑھی ،جوان، لڑکیاں اور لڑکے بھی جل کر خاک ہورہے ہیں_ چہار طرف خوف کا ماحول ہے_ دن ورات کا فرق ختم ہے_بارود کی بو ارہی ہے_ گولیوں کی آ واز سنائی دے رہی ہے_ بچے ڈر سے رونا بھول گئے ہیں_انسان انسان کا سرکاٹ کر بے خطر گھوم رہا ہے_ انسان کے لبادہ میں شیطانیت کا منظر ہے_ ہر طرف لاشیں ہی لاشیں،تباہی وبربادی کا ننگا ناچ،محافظ ہی رہزنی پر اتر ائے ہیں_ دہشت گردی کا بازار گرم ہے_انسان سے انسان دھینگا مشتی میں مست ہے_ہر طاقتور ملک اپنے مقاصد کو حاصل کرنے کے لئے جائز اور ناجائز ہر قسم کے ہتھکنڈے استعمال کئے جارہے ہیں_ اور اس کو امن عالم کے لئے  لازمی قرار دیے جارہے ہیں_

          یہاں تک کہ عالمی قوانین،عالمی ادارے،حقوق انسانیت کمیشن،اقوام متحدہ کے ممبران،انسانیت کے پجاری،انسانی عظمت کے پاسبان،انسانی حقوق کا تحفظ اور حفاظت کرنے والا غیر انسانی ،غیر اخلاقی اور غیر قانونی طور پر پوری انسانیت کا خون حقوق انسانیت کے نام پر اپنے سے کمزور ملک پر کررہا ہے لیکن یہ عالمی قوانین،اقوام متحدہ جب کوئی طاقتور ملک کسی کمزور ملک پر ظلم وستم کرتی ہے تویہ انسانیت کے نام پر خاموشی اختیار کرلیتے ہیں اخر کیوں_ ؟ کیا اقوام متحدہ کا جنم اسی لئے ہوا ہے کہ طاقتور ممالک کا ساتھ دے _ اورکمزور ممالک کو عالمی قوانین کا سبق یاد کرئے اور اتحادی افواج بھیجے_؟.

    کیاآنسانی  کی قدر قیمت یہی ہے نہ روس یوکرین کونہیں بلکہ آنسانیت کو ٻربادکررہآ ہے _لاکھوں یوکرینی نہیں انسان مارے جارہے ہیں_ گھر سے بے گھر ہوئے_ پوری انسانی ابادی خانماں برباد ہوئی_تباہی ہی تباہی،بربادی ہی بربادی کس کا_؟ ملک کا یا انسانیت کا_؟عوام چیخ رہے ہیں_دنیا بھر سے اس جنگ میں پھسے طلباءو طالبات اور انسان کےاہ و بکا،چیخ وپکار،غم وغصہ ،ردو عمل دنیا دیکھ رہی ہے پھر بھی ساری دنیا کے حکمران روس کی طاقت سے خوف ذدہ ہوکر خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے_اخر کیون_؟

   اج ساری دنیا میں ہلاکو،چینگیز خاں،مسولیی،ہٹلر،اسٹالن، بش کی دہشت گردی سب ماند پڑگئ ہے_ روس کی وحشیانہ کاروائیوں اور تخریب کاریو ں کو کیا نام دیا جائے_؟

اخر روس سے دنیا کے طاقتور ممالک،انسانیت کے دیوتا،امن عالم کے پیمبر،انسا یت کے محافظ تنظیم،نائٹو کے ممبران اتنا خوف ذرہ کیوں ہیں؟ کیونکہ وہ طاقتور ہے اگر کمزور رہتا تو ساری دنیا کے فوج اس پر ٹوٹ پڑتی_ کہاں ہیں امن کے نام پر جنگ کو فروغ دینے والے امریکہ ٻہادر کی بہادری _؟

بین الاقوامی قوانین کی توہین،روس کی ملٹری دہشت گردی،روس کے مخالفت کرنے کی جرات امریکہ کے پاس کیوں نہیں_؟دنیا کے حکمران خاموش تماشائی کیون ہے_؟ کیونکہ وہ طاقتور ہے_؟اقوام متحدہ کہاں سوئی ہوئی ہے_؟ وہ کب خواب غفلت سے بیدار ہوگئ_؟ کیا اقوام متحدہ کی قانون صرف مظلوم اور کمزور  ملک کے لئے ہے_؟ کیا اقوام متحدہ کو قائم ہی کیا گیا ہے کہ طاقتور ملک کی حفاظت اور نگرانی کرتا رہے_ یوکرین کا بہنے والا خون  کیا خون نہیں_؟ کیا وہ انسان نہیں _؟کیا انسان سارے طاقتور ملک میں ہی رہنے والے ہیں؟ کیا انسانی بستی یورپ ہی میں ہے؟

        کون نہیں جانتا ہے کہ جاپان کے شہر ہیرو شما اور ناگا ساکی پر پہلا ایٹم بم کس نے گرایا_؟ کس نے فلسطنیوں کو گھر سے بے گھر کیا؟کس نے ویتنام میں مظالم ڈھائے؛کس نے لیبیا کو ہوائی حملہ سے تباہ کیا_ ؟ کس نے کیوبا کے چپہ چپہ پر بمباری کی_؟ کس نے عراق میں بے گناہوں کا خون بے دریغ بہایا_؟ ایران پر معاشی پابندی کس کے حکم سے لگا_؟ کس کے اشارے پر اسرائیل فلسطنیوں پر مظالم کے پہاڑ ڈھاتے رہے_؟ اس کا ماسٹر مائینڈ کون ہے_؟ دنیا کا واحد سپر پاور بننے کے لئے روس کی مخالف میں افغانستان کے دشمن روس کے تابوت میں آ خری کیل ٹھوک دینے کے لئے افغانیون کو اسلحہ کس نے فراہم کیا_؟ پوری دنیا کے انسانوں اور کرہ ارض کو زہر الود کرنے کا ذمہدار کون ہے_؟ویتنام اور فلپائین میں کس کی افواج نے ابرو ریزی کے حوالے سے خاصی شہرت رکھتی ہے_؟ زمین پر اپنی اجارہ داری اور بالا دستی قائم کرنے کے لئے کس نے انسانیت سے حیوانیت پر اتر ایا_؟دنیا کے واحد مغرور،حریص،اور خود غرض بھیڑیا کون ہے_؟بین الاقوامی اداروں کا احترام اور بین الاقوامی قانون کی پابندی پر خود دستخط کرنے والا،ضمیر کا سودا گر انسانیت کا دشمن اقوام متحدہ کے قوانین کا دھجیاں کس طرح اڑا رہاہے_ اخر اپنے کارنامے پر شرمندہ اور غم زدہ کیوں نہیں_؟

         دنیا کا کوئی بھی مذہب اور حکمرانیت انسانیت سے اوپر نہیں_ انسان وہ ہے جو خود زندہ رہ کر دوسروں کو بھی زندہ رہنے کا موقع فراہم کرے _ دنیا کے کسی ٻھی ملک کے قانون کا اصول انسان کوانسا ن   

سے لڑنے کی اجازت نہیں دیتی تو پھر کیوں ایک ملک دوسرے ملک سےلڑتے ہیں_؟  کیا اس کی اجازت ہر طاقتور ملک کو کس نے دیآ کہ وہ اپنے سے کمزور،مظلوم،معصوم ملک کو جنگ میں جھوک دیں!!_ دنیا میں جو بھی جہاں بھی جس ملک میں بھی رہے اسے چین سے رہنے نہ دیں!!_ 

         جنگ کے بھی کچھ اصول ہوتے ہیں لیکن ہمارے یہاں غرض اور خود غرضی کےسوا کچھ اصول  ہی نہیں_  اسلام نے انسانیت کے لئے جنگ کے بھی کچھ آداب اور اصول مقرر کیے ہیں_سپر پارو ملک اور طاقتور ملک کے حکمرانوں کو چاہئےکے  اسلام کے جنگی اصولوں کو جنگ میں فوج بھیجنے سے پہلےاسلام کے ان باتوں کو بقا انسانیت کے لئے یاد کراڊیں_!!                                                            جنگ میں عورتوں،بچوں،بوڑھوں،بیماروں،گوشہ نشینوں کو قتل نہ کیا جائے_ کسی پھل دار ددخت کو نہ کاٹا جائے_ابادی کو ویران نہ کیا جائے_ کسی جانوروں کو زخمی نہ کیاجائے_جولڑنے ائے اس سے لڑا جائے_ لوٹ،گھسوٹ نہ کیا جائے_ مال غینمت  میں چوری نہ کی جائے_وحشیانہ افعال جنگ میں ناجائز ہیں_یہ آئین جنگ کے اصول مذہب اسلام نے بنائیں,جسے ہر طاقتور ممالک کو اور دشمن اسلام ملک کو  انسانیت کے لئےاور انسانیت کی حفاظت کے لئے اس جنگی ائین کو ضرور قبول کرنا چاہئے_ عہ نفرت کرتے ہیں ہم سب سے 

                             کیا سیکھے گا بچہ ہمارا

بے فکر انسان بھی بڑے فکروں میں مبتلا

        ہر طرف پتھر دل انسان پتھرائی ہوئی ہے_

اج دنیا کے ہر ممالک کے حکمران اپنے اپنے دلوں کا جائزہ لیں_ اپنی نفسیات کا تجزیہ کریں_  اپنے دلوں کی گہرائیوں سے ملکی تعصب کو کھرچ کھر چ کرنکال پھنیکیں _  ملکی تعصب کی عینک کو دریا برد کردیں_اور سارے حکمران جماعت فراخ دلی، کشیدگی،جگر وسیع،نظر وسیع اور وسیع قلبی سے اپنے اپ پر. نظر ڈالیں_اج سار ی دنیا میں نفسا نفسی کا دور دورہ ہے_ ہر سمت خود غرضی کا راج ہے_انسان کادشمن انسان ہے_ ملک کا دشمن دوسرا ملک ہے اخرکیوں,_؟ جب کہ عہ

خون اپنا ہو یا پرایا ہو _

             نسل آ دمی کا خون ہے آ خر 

جنگ مشرق میں ہوکہ مغرب میں

     امن عالم کا خون ہے آ خر

بم گھروں پر گریں کہ سرحد پر

           روح تعمیر زخم کھاتی ہے _

                    ختم شد

Dr M Arif

Kali Bagh,Bettiah_845438

West champaran, Bihar,India,Asia,World

 Mob_ 7250283933

Emil Eid_Mohammad arif alam 2018@ gmail,com

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS