ممبر پارلیمنٹ گوتم گمبھیر نے ورشٹ ناگرک وکاس سمیتی کے بانی کو اعزاز سے نوازا

0

معذوروں میں ٹرائی سائیکل واسمارٹ فون تقسیم
نئی دہلی (پریس ریلیز): ورشٹ ناگرک وکاس سمیتی، سوشل ویلفیئر اور ایجوکیشن سوسائٹی ویلکم سلیم پور کی ان تھک کوششوں کے ذریعہ سوشل جسٹس اینڈ امپاورمنٹ کی وزارت، حکومت ہند کے بھارتیہ کرترم انگ نگم اور بھارتیہ پٹرول نگم کے اشتراک سے مورخہ 13مارچ 2021مشرقی دہلی کے ایسٹ اینڈ کلب نامی کیمپس کے تحت مشرقی دہلی کے ممبر پارلیمنٹ گوتم گمبھیر کے ہاتھوں سے تقریباً 100ای ٹرائی سائیکل، 50مینوول ٹرائی سائیکل جسمانی طور سے معذور لوگوں کو تقسیم کی گئیں اور 50سے زائد نابینا طلبا کو اسمارٹ فون، بریل، بہرے لوگوں کو ہیئرنگ ایڈ بانٹے گئے جس کے بعد معذوروں میں جوش وخروش کا ماحول دکھائی دیا۔
واضح رہے کہ سبھی لوگ آلات پاکر مستحقین نے بتایا کہ ویلکم کالونی میں واقع ورشٹ ناگرک وکاس سمیتی نے اس سلسلے میں کافی کوششیں کیں، وہیں تنظیم کے بانی ایوب قریشی اور مقبول رحمان (صدر) نے بتایا کہ آج معذوروں کو یہ آلات فراہم کراکر دلی مسرت کا احساس ہورہا ہے، ساتھ ہی ورشٹ ناگرک وکاس سمیتی کی ٹیم نے پروگرام کے دوران تقریب میں الگ الگ علاقوں سے آئے معذوروں کی خوب دیکھ بھال کی اور بہت خوشی کے ساتھ ہی صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ معذوروں کی خدمت ہی اصل خدمت ہے۔
وہیں دوسری جانب کچھ معذوروں سے بات چیت کرتے ہوئے پتہ چلا کہ ورشٹ ناگرک وکاس سمیتی معذوروں کی صحت اور تعلیم کے علاوہ ان کی سماجی بہبود کے لیے بڑھ چڑھ کر تعاون کررہی ہے۔ پروگرام کے آخر میں مہمان خصوصی ممبر پارلیمنٹ گوتم گمبھیر نے ورشٹ ناگرک وکاس سمیتی کو توصیفی سند دے کر اعزاز سے نوازا۔ دریں اثنا تنظیم کے ممبر ارحم ملک، ریحان خان، منیش شاہ، سماجی کارکن زونک مائیکل، ملیہا، ساحل، انعمت، مریم ودیگر موجود رہے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS