ہارکے بعدکانگریس میں تادیبی کارروائی شروع:کانگریس

0
www.indiatoday.in

الیکٹرانک میڈیاا وراردو پریس کوآرڈی نیٹر ذیشان حیدر پارٹی سے باہر
نئی دہلی (ایجنسیاں ) : یوپی اسمبلی انتخابات میں شکست کے بعد کانگریس پارٹی میں کارروائی شروع ہوگئی ہے۔ کانگریس نے جمعہ کو پارٹی کے الیکٹرانک میڈیا اور اردو پریس کوآرڈی نیٹر ذیشان حیدر کو پارٹی سے نکال دیا۔این ڈی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق انہیں پارٹی قیادت پر مبینہ قابل اعتراض تبصرہ کرنے پر نکالا گیا ہے۔ یوپی کانگریس کی تادیبی کمیٹی کے رکن شیام کشور شکلا نے کہا کہ ذیشان حیدر کو پارٹی کی تمام ذمہ داریوں اور عہدوں سے 6 سال کے لیے ہٹا دیا گیا ہے۔ حیدر نے پارٹی کی شکست کے بعد ایک بیان میں کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی کے قریبی لوگوں کو خراب کارکردگی کیلئے ذمہ دار ٹھہرایا تھا۔غورطلب امرہے کہ یوپی کی 403 میں سے 380 سیٹوں پرکانگریسی امیدواروں کی ضمانت ضبط ہوگئی۔ کانگریس کے2 لیڈروں نے استعفیٰ دے دیا۔ پارٹی کو پچھلی بار 6.25 ووٹ اور 7 سیٹیں ملی تھیں، اس بار 2.33 فیصد ووٹ اور2 سیٹ۔اھر اسمبلی انتخابات میں ہار کے بعد گروپ 23- گروپ کے ناراض رہنما ایک بار پھر متحرک ہو گئے ہیں۔ ان ناراض رہنماؤں کی میٹنگ سینئر رہنما غلام نبی آزاد کے گھر ہوئی۔ ذرائع کے مطابق میٹنگ میں کپل سبل، منیش تیواری اور دیگر کچھ لیڈران شامل ہوئے۔ ادھرخراب کارکردگی کی وجہ سے کانگریس قیادت پر اٹھنے والے سوالات کے درمیان، پارٹی کے سینئر لیڈر ڈی کے شیوکمار نے کہا کہ کانگریس گاندھی خاندان کے بغیر متحد نہیں ہوسکتی۔ کرناٹک کانگریس کے سربراہ نے کہاکہ گاندھی خاندان کے بغیر کانگریس کا زندہ رہنا ناممکن ہے۔ جو لوگ اقتدار کے بھوکے ہیں، وہ پارٹی چھوڑ دیں، باقی ہم اقتدار میں رہنے کے خواہشمند نہیں ہیں اور گاندھی کے ساتھ ہی رہیں گے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS