ملک میں ڈیزل کی قیمتوں میں مسلسل دوسرے دن بھی اضافہ ہوا ، جبکہ پٹرول کی قیمت مسلسل 19 ویں روز بھی مستحکم رہی۔
ملک کی سب سے بڑی آئل مارکیٹنگ کمپنی انڈین آئل کارپوریشن کے مطابق دہلی میں آج ڈیزل 17 پیسے اضافے سے 81.52 روپے فی لیٹرریکارڈ سطح پر آگیا۔ ممبئی میں یہ 15 پیسے اضافے کے ساتھ 79.71 روپے فی لیٹر پر آگیا ، جو اب تک کی سب سے زیادہ قیمت ہے۔ کولکتہ اور چنئی میں ڈیزل کی قیمتیں بھی تاریخی اونچائی کے قریب پہنچ گئیں۔ کولکتہ میں ڈیزل 18 پیسے اضافے سے 76.67 روپے اورچنئی میں13 پیسے اضافے سے 78.50 روپے فی لیٹر پرفروخت ہوا۔
دہلی میں پٹرول کی قیمت 80.43 روپے فی لیٹر پر مستحکم رہی ، یہ 27 اکتوبر 2018 کے بعد کی بلند ترین سطح ہے۔ کولکتہ ، ممبئی اور چنئی میں بھی پٹرول کی قیمتیں بالترتیب 82.10 روپے ، 87.19 روپے اور 83.63 روپے فی لیٹر پر مستحکم رہیں۔
ملک کے چار بڑے میٹرو میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمت (فی لیٹر ) مندرجہ ذیل تھی۔
دہلی میں پیٹرول 80.43 (فکسڈ) ڈیزل 81.52 (+17 پیسے)
کولکتہ میں پیٹرول 82.10 (فکسڈ)ڈیزل 76.67 (+18 پیسہ)
ممبئی میں پیٹرول 87.19 (مستقل) ڈیزل 79.71 (+15 پیسے)
چنئی میں پیٹرول 83.63 (فکسڈ) ڈیزل 78.50 (+13 پیسے)