دھونی اپنے کھلاڑیوں کو اچھی طرح سے سمجھتے ہیں: مرلی دھرن

0
Image: Ichowk

دبئی ،(یو این آئی): سری لنکا کے عظیم آف اسپنر متھیا مرلی دھرن کا خیال ہے کہ اپنے ساتھی کھلاڑیوں کو اچھی طرح سمجھنے کا فن مہندر سنگھ دھونی کو انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) میں کامیاب کپتان بناتا ہے۔ ای ایس پی این کرک انفو پر ایک خصوصی شو میں دھونی کی کپتانی میں اپنے پہلے آئی پی ایل سیزن کے بارے میں پوچھے جانے پر ، مرلی دھرن نے کہا ، “ٹیم اس وقت اپنی حکمت عملی بنا رہی تھی کیونکہ یہ ٹیم کا پہلا سیزن تھا۔ ہماری ٹیم (چنئی سپر کنگز) میں کئی بڑے کھلاڑی موجود تھے جو طویل عرصے سے قومی ٹیم کی نمائندگی کر رہے تھے۔ ٹیم کے کپتان دھونی نے بہت اچھا کام کیا۔ وہ پہلی بار فرنچائزی کرکٹ میں کپتانی کر رہے تھے لیکن وہ کھلاڑیوں کو سمجھانا جانتے تھے۔ ان کی ٹیم کا انتخاب عام طور پر صحیح ثابت ہوتا تھا اور میں نے ان کی کپتانی میں بہت مزہ کیا۔
2008 میں آئی پی ایل کے پہلے سیزن میں ، چنئی سپر کنگز نے آٹھ میچ جیت کر پوائنٹس ٹیبل میں پہلی چار ٹیموں میں جگہ بنانے کا سلسلہ شروع کیا۔ سال 2019 تک ، جب بھی وہ آئی پی ایل میں کھیلے، انہوں نے ٹاپ فور میں اپنی جگہ بنائی۔انہوں نے کہا ، “اگر آپ پہلا سیزن یاد کریں تو پچ بہت فلیٹ تھی۔ وکٹ میں ٹرن بہت کم تھا اور تیزگیندبازوں کو بہت جدوجہد کرنا پڑتی تھی۔ ٹیمیں آسانی سے 200 رن کا ہدف پار کر سکتی تھی۔ اور ایک اننگز میں 150 رن بنانا ایک عام بات بن چکی تھی۔ “ان مشکل حالات کے باوجود ، مرلی دھرن نے پہلے سیزن میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ وہ 15 میچوں میں مجموعی طور پر 11 وکٹیں لینے میں کامیاب رہے تھے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS