نئی دہلی: گجرات میونسپل کارپوریشن کے انتخابات کے بعد ووٹوں کی گنتی شروع ہوگئی ہے اور رجحانات سے ایسا لگ رہا ہے کہ عام آدمی پارٹی(اے اے پی) اور آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین (اے آئی ایم آئی ایم) کی دھماکہ دار انٹری ہونے والی ہے۔عام آدمی پارٹی کے سربراہ اوردہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کجریوال نے گجرات کے لوگوں کو مبارکبادی ہے۔دریں اثنا ریاست میں بی جے پی کی لہر برقرار ہے، وہیں کانگریس کو شرمناک شکست کا سامنا ہے، جب کہ عام آدمی پارٹی یہاں دو درجن سے زائد سیٹیں جیت کر دوسرے نمبر پر آگئی ہے۔ بی ایس پی اور اے آئی ایم آئی ایم کو بھی جشن منانے کا موقع ملا ہے۔ بی جے پی کو کل 576 سیٹوں میں سے 483 سیٹوں پر جیت حاصل ہوئی ہے، جو گزشتہ بار کے مقابلے سو زیادہ ہے۔کانگریس کو اس بار محض 55سیٹیں ملی ہیں، جبکہ 2015 میں اس نے 174 سیٹوں پر قبضہ جمایا تھا۔ یعنی 129سیٹوں کا نقصان ہوا ہے۔وہیںگجرات کے میونسپل الیکشن میں اسد الدین اویسی کی پارٹی آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین نے اپنا کھاتہ کھولتے ہوئے 7سیٹیں جیت لی ہیں۔وہیں جام نگر میں بی ایس پی نے بھی 3سیٹیں جیت لی ہیں۔
گجرات کارپوریشن میں ’آپ‘اور اے آئی ایم آئی ایم کی دھماکہ خیزانٹری
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS