ہندو شدت پسند تنظیمو ں کی دھمکی اور موجودگی کے باوجود شاہین باغ خاتون مظاہرین کے جوش و خروش میں کوئی کمی نہیں

0

نئی دہلی: قومی شہریت قانون، این آر سی اور این پی آر کے خلاف شاہین باغ خاتون مظاہرین کے جوش و خروش، ہمت اورعزم میں ہندو شدت پسند تنظیمو ں کی دھمکی، گولی چلنے
اور شاہین باغ سریتاوہار میں ان تنظیموں کی موجودگی کے باوجود کوئی کمی نہیں آئی ہے۔ خواتین پوری شدت اور دم خم کے ساتھ دٹی ہوئی ہیں۔
شاہین باغ میں اس وقت خاتون پرامن طریقے سے دھرنے پر بیٹھی ہوئی ہیں، لیکن سریتاوہار کی طرف سے پولیس کے ساتھ پچاس کے آس پاس ہندوشدت پسندوں کے رکن کھڑے ہیں۔ ابھی
ان کی طرف سے کوئی ایسی بات سامنے نہیں آئی ہے لیکن سوال یہ ہے کہ پولیس کے ساتھ وہ لوگ وہاں کیا کررہے ہیں۔ موقع پر موجودہ عینی شاہدین نے بتایا کہ ایسا محسوس ہوتا ہے
کہ ہندو شدت پسند تنظیموں کو پولیس کی حمایت حاصل ہے، ورنہ وہ لوگ یہاں آنے کی ہمت ہی نہیں کرتے۔ 
عینی شاہدین اور مظاہرین کا کہنا ہے کہ کئی روز سے مسلسل دھمکی دی جارہی تھی، اور کل ہی ہندو شدت پسند تنظیموں سے منسلک ارکان نے شاہین باغ کو خالی کرانے اور اس سے
نمٹنے کی دھمکی دی تھی۔ اس کو عملی جامہ پہنانے کے لئے وہ لوگ آج یہاں آبھی گئے ہیں۔ انہوں نے ایسے لوگوں کوانتظامیہ پر  بڑھاوا دینے کا  الزام لگایا، اور کہا کہ مرکزی وزائے
رکن پارلیمنٹ اور اراکین اسمبلی کھلے عام گولی مارنے کی بات کر رہے ہیں، لیکن پولیس، انتظامیہ، عدلیہ اور قومی انسانی حقوق کمیشن یہاں تک کے اقلیتی کمیشن بھی اس پر کوئی
ایکشن نہیں لے رہا ہے۔ جس کی وجہ سے ایسے عناصر کی حوصلہ افزائی ہورہی ہے۔ 
مظاہرین نے انتظامیہ پر امتیاز برتنے کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ اگر کوئی مسلمان گولی مارنے کی بات کرتا تو ان پر درجن بھر دفعات لگانے کے ساتھ جیل میں بھیج دیا گیا ہوتا، اور
پورے ملک میں ان کے خلاف  نفرت کا ماحول تیار کیا جارہا ہوتا،لیکن اس معاملے میں کوئی کارروائی نہیں ہورہی ہے۔ انہوں نے کہاکہ جامعہ ملیہ اسلامیہ میں فائرنگ کرنے والے کو ایک
ہندو تنظیم نے انعام دینے کا اعلان کیا ہے، دیکھنا یہ ہے کہ پولیس اور عدلیہ کیا کارروائی کرتی ہے۔ انہوں نے الزام لگایا کہ شاہین باغ میں کپل گوجر نے فائرنگ کرکے دہشت پیدا کرنے
کی کوشش کی تھی، یہ انہی ذہنیت کی پیداوار ہے جو ذہن کچھ مرکزی وزراء اور کچھ کارکن پارلیمنٹ تیار کر رہے ہیں۔
خاتون مظاہرین نے ہندوشدت پسند تنظیموں کے ارکان کی موجودگی کے بارے میں کہا کہ ہمارے عزم کو وہ لوگ متزلزل نہیں کرسکتے۔ ہم کسی کے کارندے یا کسی کے اشارے میں
چلنے والے نہیں ہیں،جو کسی سے ڈرجائیں۔ ہم ملک کے آئین اور دستور کو بچانے کے لئے نکلے ہیں۔ ہم کسی ذات مفادات کی تکمیل کے لئے نہیں بیٹھی ہیں۔ اس لئے ہمیں کوئی فائرنگ،
کوئی گیدڑ بھبکی، کوئی دھمکی ہمیں اپنے ارادے سے پیچھے نہیں ہٹاسکتی۔ انہوں نے کہاکہ پورا ملک ہی نہیں پوری دنیا میں شاہین باغ مظاہرین کی علامت بن چکا ہے۔ اس لئے یہ لوگ
اسے ہٹانے کے لئے اور آپس میں خلل ڈالنے کے لئے ہر طرح کی ناکام کوشش کررہے ہیں۔
واضح رہے کہ جامعہ ملیہ اسلامیہ اور شاہین میں گولی چلنے کی وجہ سے شاہین باغ خاتون مظاہرین کافی محتاط ہیں، مظاہرین شامل خاتون کارکن اور مرد باہر سے آنے والوں کی
تلاشی بھی لے رہے ہیں اور سارے احتیاطی اقدامات کئے جارہے ہیں۔ 
جامعہ کے طلباء 15دسمبر کو ہوئی پولیس کی ظالمانہ کارروائی اور شہریت قانون کے خلاف پچھلے ڈیڑھ ماہ سے زائد جاری مظاہر ہ جامعہ ملیہ اسلامیہ میں پولیس کی موجودگی میں
گولی چلنے سے بھی شدت میں کوئی کمی نہیں آرہی ہے۔ پوری رات مظاہرین ڈتے رہتے ہیں اور سخت سردی کے باوجود ان کے جوش و خروش میں کوئی کمی نہیں آئی ہے۔ واضح
رہے کہ جب جامعہ ملیہ اسلامیہ کے طلباء نے جمعرات کوبابائے قوم مہاتما گاندھی کی سمادھی راج گھاٹ جانے کیلیے جیسے ہی مارچ نکالاتھا کیمپس سے چند قدم کے فاصلہ پر پولیس
کے سامنے اچانک ایک شخص پستول لہراتے ہوئے آیا، اور بھیڑ پر گولی چلادی جس سے  ایک طالب علم زخمی ہوگیاتھا۔ جامعہ کو آرڈی نیشن کمیٹی کی طرف سے راج گھاٹ تک مارچ
نکالنے کا نعرہ دیاگیاتھا۔ جامعہ ملیہ اسلامیہ میں پولیس بربریت کے بعد سے 15دسمبر سے احتجاج جاری ہے اور یہاں بھی 24 گھنٹے کا دھرنا جاری ہے۔ قومی شہریت قانون، این آر
سی اور این پی آر کے خلاف جاری مظاہرہ کی تعداد میں اضافہ ہوتا جارہاہے، اور اب یہ مظاہرہ دہلی کے بیشتر علاقوں میں پھیل چکا ہے، اور یوپی کے سنبھل سے خواتین کے بڑے
مظاہرے کی خبر آرہی ہے جہاں ہزاروں خواتین رات دن مظاہرہ کررہی ہیں۔
شاہین باغ کے بعد خوریجی خواتین مظاہرین کا اہم مقام ہے۔ خوریجی خاتون مظاہرین کا انتظام دیکھنے والی سماجی کارکن اور ایڈووکیٹ اور سابق کونسلر عشرت جہاں نے بتایا کہ
خوریجی خواتین کا مظاہرہ دہلی میں الیکشن کے ماحول میں بھی ہر روز خاص ہورہا ہے، اور اہم مقرر اور سماجی سروکار سے منسلک افراد یہاں تشریف لارہے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ آج
کئی اہم مقررین نے خطاب کیا۔ آج رات سابق آئی پی ایس افسر عبدالرحمان تشریف لا رہے ہیں۔ عشرت جہاں نے بتایا کہ ان مقررین نے سی اے اے، این آرسی اور این پی آر کے خلاف
احتجاج کی حمایت کرتے ہوئے ان کے نقصانات سے لوگوں کو آگاہ کیا، اور حکومت کی طرف جاری مہم کا پردہ فاش کیا۔ اس کے علاوہ دہلی میں اس وقت سیلم پور جعفرآباد، ترکمان
گیٹ،بلی ماران، کھجوری، اندر لوک، شاہی عیدگاہ قریش نگر، مالویہ نگر کے حوض رانی پارک، گاندھی پارک، مصطفی آباد، کردم پوری، شاشتری پارک، نور الہی،اوربیری والا باغ، نظام
الدین جامع مسجد سمیت ملک میں تقریباً سو سے زائد مقامات پر مظاہرے ہورہے ہیں۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS