نئی دہلی: جامعہ ملیہ اسلامیہ کے باہر رام بھکت گوپال شرما کے ذریعہ کی گئی فائرنگ سے بھی جامعہ طلباء کے حوصلے پست نہیں ہوئے ہیں۔ کل گوپال شرما کی دہشت گردی کے باوجود حسب دستور طلباء جامعہ میں احتجاجی مظاہرے کے ساتھ ساتھ اپنی تخلیقی صلاحیتوں کا مظاہرہ کرتے ہوئے نظر آئے۔ کوئی طالب علم پینٹک کر رہا ہے تو کسی نے کاغذوں کی کشتیاں بنائیں اور کسی نے بابائے قوم مہاتما گاندھی کے اقوال کو یاد کیا۔
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS