سرکاری سکولوں میں بچوں کے داخلے کے لئے محکمہ کتابیں دستیاب نہیں

0
the indian express

سری نگر : (یو این آئی) جموں و کشمیر ٹیچرس فورم نے حکومت سے بچوں کے لئے کتابیں دستیاب رکھنے کی اپیل کی ہے تاکہ زیادہ سے زیادہ بچے سرکاری اسکولوں میں داخلہ لے سکیں۔ فورم کا کہنا ہے کہ سال گذشتہ کتابوں کی عدم دستیابی سے کافی تعداد میں بچے نجی اسکولوں میں داخلہ لینے پر مجبور ہوگئے۔ ان باتوں کا اظہار فورم کے ایک عہدیدار نے جمعے کے روز فورم کے نئے صدر کی حلف برداری تقریب کے بعد میڈیا کے ساتھ بات کرنے کے دوران کیا۔ بتادیں کہ فورم کے صدارتی انتخابات میں محمد اکبر ڈار نئے صوبائی صدر منتخب ہوئے ہیں۔ موصوف عہدیدار نے کہا: ’جموں وکشمیر ٹیچرس فورم اپنے مسائل کے ساتھ ساتھ بچوں کے مستقبل کو بہتر بنانے کے لئے مصروف عمل ہے اور ہم نے محکمہ تعلیم کے ساتھ مل کر انرولمنٹ مہم کامیابی کے ساتھ چلائی‘۔ انہوں نے کہا: ’اس مہم کے نتیجے میں زائد از پچاس ہزار بچوں نے سرکاری اسکولوں میں داخلہ لیا ہے‘۔ موصوف عہدیدار نے کہا کہ ہماری محکمے سے گذارش ہے کہ کتابوں کو بچوں کے لئے بہم رکھا جائے تاکہ زیادہ سے زیادہ تعداد میں بچے سرکاری سکولوں میں داخلہ لے سکیں۔ انہوں نے کہا کہ سال گذشتہ کتابوں کی عدم دستیابی کی وجہ سے کافی تعداد میں بچوں کو پرائیویٹ سکولوں کی طرف ہی رخ کرنا پڑا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم اپنے فرائض منصبی کو انجام دینے کے ساتھ ساتھ اپنے مسائل کو حل کرنے کے لئے بھی کوشاں ہیں۔
موصوف نے حکومت سے ٹیچرس کو در پیش مسائل کو حل کرنے کی اپیل کی۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS